اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حلال رزق کی تلاش وجستجو اور حرام مال سے پرہیز ہر مسلمان کے لئے ضروری: مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 June 2019

حلال رزق کی تلاش وجستجو اور حرام مال سے پرہیز ہر مسلمان کے لئے ضروری: مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

مئوآئمہ میں جمعیت الانصار الہ آباد کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عظیم الشان جلسہ سے مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کابصیرت افروز خطاب.
عبداللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/ الہ آباد(آئی این اے نیوز 18/جون2019) رزق حلال کی تلاش وجستجو کرنا حرام وناجائز مال سے پرہیز کرنا ہر مسلمان کے لئے فرض ہے، مذکورہ خیالات کااظہار جمعیت الانصار الہ آباد کے زیر اہتمام مئوآئمہ قصبہ سے متصل مرکھامئو میں اصلاح معاشرہ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا، حلال کمائی کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے، مفتی الہ آبادی نے کہا، حلال کمائی کااندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتاہے،کہ اللہ تبارک وتعالی نے تمام رسولوں کو حلال کمائی کاحکم دیا، اور قرآن کریم میں سورہ مومنون میں اللہ تعالی نے پہلے رزق حلال کوبیان کیا، عمل صالح کوبعد میں بیان کیاہے، مفتی فضل الرحمان نے کہا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے مفسرین نے فرمایا ہے، رزق حلال ایسا پاکیزہ مال ہوتاہے جو عمل صالح پر ابھارتاپے، اس لئے اللہ تعالی نے حلال کمائی کومقدم کیا، انہوں نے مسلمانوں کو مال حرام اور مشتبہ سے دوررہنے کی تلقین کیا، انہوں نے کہا، آج ہمارا معاشرہ برائیوں میں اورگناہ میں ملوث ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ مال حرام ہمارے پیٹ میں جارہاہے،انہوں نے کہا،کہ حرام مال کی نحوست اس قدر سخت ہے، کہ حرام کمائی کی وجہ سے اعمال صالح کانور ضائع ہوجاتاہے، اوراللہ سے دوری کاسبب ہوتاہے، مفتی فضل الرحمان نے سود سے بچنے کی تلقین کیا، انہوں نے کہا، اللہ تعالی نے سود کھانے والوں نے صاف لفظوں میں قرآن میں جنگ کااعلان کیا ہے، اور جس سے اللہ اور اس کے رسول اعلان جنگ کردیں ایسا شخص نہ دنیا سکون سے رہ سکتا ہے، اور نہ ہی اس کی اخروی زندگی سنورسکتی ہے،مفتی فضل الرحمان نے والدین کو اولاد کی عمدہ تربیت پر زوردیا، انہوں نے کہا، مخلوط تعلیم کی وجہ سے مسلم معاشرہ میں طرح طرح کی برائیاں جنم لے رہے ہیں، انہوں نے مسلم بچیوں کی غیر مذاہب کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہونے پر افسوس کااظہار کیا، مفتی فضل الرحمان نے کہا، اگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلامی شریعت کے مطابق نکاح کو آسان بنائیں، غیراسلامی رسم ورواج اورشادیوں میں فضول خرچی سے کلی اجتناب کریں،قاری محمد انس کی تلاوت سے جلسہ کاآغاز ہوا، محمد افضال نے نعت النبی پیش کیا، معروف شاعرساجد پرتاپگڑھی نے اپنے عمدہ کلام سے سامعین کادل جیت لیا، زید الہ آبادی نے بھی اپناکلام پیش کیا، جلسہ کے کنوینرجمعیت الانصار مئوآئمہ کے صدر یحی انصاری نے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا، کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوئے، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعاپرجلسہ اختتام پذیرہوا.