محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2019) دربھنگہ شہر کے ذمہ داروں کی ایک اہم بیٹھک ہوئی، جس کی صدارت اعجاز احمد عرف کلو صاحب نے کی اور سبھوں نے 6 جولائی کے احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لئے لبیک کہا اور ایک جٹ ہوکر ایک ساتھ جلوس میں کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی۔
واضح ہو کہ 6 جولائی کو یہ جلوس قلعہ گھاٹ سے کمشنری تک جائے گا، جلوس کا وقت صبح 9 بجے رکھا گیا ہے، لوگ 9 بجے تک پہنچیں گے اور 10 بجے جلوس قلعہ گھاٹ سے کمشنری کے لئے نکل جائے گا۔
جلوس میں منھ پر کالی پٹی بانھ کر ہاتھوں میں تختیاں لیکر خاموشی کے ساتھ کمشنری تک جائے گا، اس جلوس کی تیاری میں شہر کے سبھی ذمہ دار اور دانشور حضرات جٹ گئے ہیں، جلوس تاریخی ہوگا۔
جلوس الحاج عظیم الدین عرف معین قریشی صاحب کی صدارت میں ۱۱ رکنی کمیٹی کی سرپرستی میں نکلے گا، آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے زیراہتمام نکلنے والے جلوس کی حمایت میں انجمن خدام ملت اور انجمن کاروان ملت اور وشو یوا سشکتی کرن سنگھ نے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور سبھی کو ساتھ لیکر تاریخی جلوس بنانے کی عوام سے اپیل کی.