جون پور(آئی این اے نیوز یکم جولائی 2019) سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے جگدیش پور گاؤں میں بینک کا قرض ادا نہیں کر پانے اور نوٹس ملنے سے پریشان ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں طبیعت خراب ہونے سے اتوار کی صبح موت ہو گئی۔نوجوان کی موت ہونے پر لواحقین ہنگامہ کرنے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بقائے دار سے قرض کا پیسہ واپس دلایا جس کے بعد اہل خانہ لاش کے آخری رسوم ادا کرنے کو تیار ہوئے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی انل سنگھ35ولد ماتاپھیر سنگھ نے سات سال پہلے مقامی یونین بینک کی شاخ سے زمین گروی رکھ کسی کام کے لئے 8لاکھ روپے قرض لیا تھا۔بینک سے پیسہ ملنے پر اس نے پیسے کو پڑوس کے بنٹی سنگھ ولد وریندر سنگھ کو کسی کام کیلئے دے دیے۔پیسہ لینے کے بعد بنٹی سنگھ نے پیسہ واپس نہیں کیا اور کسی نہ کسی بہانے اسے وعدہ کرتا رہتا تھا.
بتاتے ہیں کہ دو ہفتہ قبل بینک سے قرض ادا نہیں کرنے پر انل کے خلاف نوٹس آگئی جس کے بعد وہ کافی پریشان رہنے لگا اور کھانہ پینا بند کر دیا۔دماغی دباؤ کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی اور کچھ دن کی بیماری کے بعد اتوار کی صبح اس کی موت ہو گئی، نوجوان کی موت ہوتے ہی لواحقین ہنگامہ کرتے ہوئے پڑوسی کو موت کا زمہ دار بتاتے ہوئے کاروائی کی مانگ کر لاش اٹھانے سے انکار کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او بدلاپور راجیندر کمار مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور شکایت پر پڑوسی بنٹی کے والد کو حراست میں لے لیا۔مشتعل لوگوں کو سمجھاتے ہوئے سی او نے قرض کا پورا پیسہ واپس دلایا جس کے بعد لاش کے آخری رسوم ادا کئے گئے.