رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
کھیکڑہ/باغپت (آئی این اے نیوز19/جولائی2019)گزشتہ روز ضلع باغپت کے قصبہ کھیکڑہ کے جامعہ عائشہ للبنات میں جمعیۃ علماء ھند کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع باغپت کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا رشید احمد یعقوبی قاسمی نے انجام دیئے۔
مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ھند نے جمعیۃ علماء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی، اور انہوں نے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈرنے کی اور دبنے کی اور کم حوصلہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے، بلکہ آج فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں میں اور خصوصاً جوانوں میں یہ ڈر و خوف پھیلایا جارہا ہے کہ آج ١٩٤٧ جیسے حالات ہیں یا یہ کہ اسلام خطرہ میں ہیں اس لیے بس اب پست ہمت ہوجاؤ ایسا ہرگز نہیں ہے حالات صحیح ہے مگر ایک آدھ واقعات سے ہمیں گھبرانا نہیں ہے بلکہ قانون کے مطابق اپنی آواز کو بلند کرنا ہے اور اپنی لڑائی لڑنی ھے اور اپنے نوجوانوں کی جو اصل سرمایہ ھے اس کی ہر طرح حفاظت کرنی ہے کیونکہ آج مسلم نوجوان تمام طرح کی برائیوں میں لگا ہوا ہے،
اسی طرح حضرت مولانا محمد یامین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع باغپت نے کہا کہ ہم جمعیۃ علماء کے ساتھ بشاشت اور انشراح کے جڑیں اور خوش دلی سے اس کو دین کا کام سمجھ کر کریں کیونکہ اس جماعت کے تمام اعمال حضور اکرم صلعم کے اسوہ سے ثابت ہے بیک وقت تمام دین کے شعبوں کی محافظ جماعت وہ جمعیۃ علماء ھند ھے اس اگر سچے دل سے اس جماعت سے جڑوگے تو دینی و دنیوی ترقی اپنے علاقوں میں پاؤگے
اسی طرح جمعیۃ یوتھ کلب کے کنوینر حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب نے بھی جمعیۃ علماء ھند کی تاریخ اور اس کے اکابرین کی تاریخ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اسی طرح حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع باغپت نے بےحد فکر انگریزی کے ساتھ جمعیۃ یوتھ کلب پر گفتگو فرمائی اور کہا کہ ہم تمام بچوں کو اس سے جوڑیں کیوں کہ اس سے نوجوانوں میں خدمت و ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوگا انہوں نے جمعیۃ یوتھ کلب کی پچھلے کیمپوں کی کارکردگی پیش فرمائی اور نئے کیمپ کے لیے عزائم کرائے
اسی طرح 5 اگست بروز پیر کو ہونے والے "امن ایکتا سمیلن" کے لیے بسوں کے عزائم کرائے جس پر موجود تمام جمعیۃ علماء ضلع باغپت کے کارکنان نے تقریباً 30 بس لے جانے کے اور سمیلن کو ہر ممکن کوشش کے ساتھ کامیاب بنانے کے ارادے کیے
میٹنگ کا اختتام حضرت صدر صاحب کی دعا پر ہوا
اس موقع پر قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت، حکیم زبیر صاحب مولانا محمد عمران صاحب مولانا عارف تلپنی مولانا محمد الیاس ٹانڈہ حضرت مولانا خوش محمد صاحب نواڑہ حضرت مولانا مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ قاری کامل بلوچپورہ قاری محمد ساجد حقی صاحب
اور روشن گڑھ کمیپ کے تمام اسکاؤٹ. روورس، اور ٹانڈہ و باغپت کے اسکاؤٹس اور پورے ضلع باغپت سے تشریف لائے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود رہے