ذیشان الہی منیر تیزی
______________
چمپارن/بہار(آئی این اے نیوز 19/جولائی 2019) ابھی کچھ دنوں پہلے بہار کے اندر سیلاب نے خو تباہی مچائی اسے ہر کوئی واقف ہے ۔اس سیلاب کے اندر بہار کے بارہ ضلعے اور لگ بھگ 75 لوگوں کی موت ہوئی ۔جس میں سے صرف چمپارن ضلع سے 19 لوگوں کی موت ہوئی ۔یہ اس بات کو واضح کرنے کے لئے کافی ہے کہ سرزمین چمپارن میں سیلاب کا کہرام کچھ زیادہ ہی تھا ۔نتیش کمار جو بہار کے وزیر اعلی ہیں انہوں نے ہوائی نظارہ کیا اور تمام سیلاب متاثرین کے لئے 6000 ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا ۔انہوں نے یہ بھی کہاں کہ پچھلی مرتبہ سیلاب متاثرین کو پیسہ تاخیر سے ملا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا بلکہ جلد سے جلد انہیں سرکاری امداد دی جائے گی ۔وزیر اعلی نے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے تمام اضلاع کے اندر متاثرین کے لئے پیسہ بھیج دیا ۔دوسرے اضلاع کے اندر کیا ہوا اور کیسے امداد لوگوں تک پہنچی اس بحث میں میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ ہمارے ضلع کے اندر جو مشرقی چمپارن ہے اس میں ڈھاکہ بلاک کے سرکاری افسران نے اس سرکاری امداد میں گھوٹالہ کرنے کی ٹھان رکھی تھی اس لئے ان لوگوں نے ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت بہت ہی عیاری اور فریب کاری سے یہ فیصلہ لیا کہ کچھ پنچایت کو پیسہ دیا جائے اور کچھ کا گھوٹالہ مار دیا جائے گا،
ان لوگوں کے اس گھٹیا پلان کے خلاف لوگ جن میں بہت بڑی تعداد میں خواتین ،بوڑھے ،نوجوان اور بچے شامل تھے سب نے مل کر بلاک کا گھیراو کیا روڈ جام کیا اور کچھ خواتین نے بلاک کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی ۔لوگ افسران کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور بہت زیادہ غصے میں تھے ۔آخر کار افسران میں سے کچھ آکر یہ وعدہ کئے کہ تمام کو پیسہ دیا جائے گا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔
لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب سیلاب متاثرین کے لئے پیسہ آیا تھا تو پھر یہ افسران اس پیسوں کو ہضم کرنے کے فراق میں کیوں تھے ؟ آخر غریبوں کے ساتھ ان بے ایمانوں کا ظلم کب تک برقرار رہے گا ؟ کیوں ہماری سرکار ایسے لوگوں کو ان کے عہدہ سے برخواست نہیں کرتی ۔یہ اور اس طرح کے بہت سارے سوالات ہیں جو ان غریبوں کے دل و دماغ سے نکل رہے تھے ۔