جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول میں تفسیر جلالین کاافتتاحی سبق.
سپول/بہار(آئی این اے نیوز یکم جولائی 2019) یہ کتاب اخلاص کامجموعہ ہے. یہی وجہ ہے کہ ہرمدرسہ میں داخل نصاب ہے. خاص بات یہ ہے کہ شاگرد نےاپنے استاد کے طرز تفسیر پرہی اس کی تکمیل کی. ان کا اللّہ پر اس درجہ یقین تھا کہ جب وہ زمزم پیتے ہوئےجو دعاکی وہ قبول ہوگئ اور اللّہ نےملکہ تفسیر عطا کیا آج ہم بھی دعاکرتے ہیں لیکن قبول نہیں ہوتی کیونکہ اللّہ پر یقین کامل نہیں یہ باتیں ری یونین فرانس کے معروف عالم دین مولانا خلیل احمد راوت رئيس دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات نےجامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ میں کیاانہوں نے تفسیر جلالین کاپہلاسبق بھی پڑھایااور طلبہ سے کہاکہ آپ پوری توجہ دل جمعی اور لگن سے پڑھئے یہ کتاب تفسیر میں منفرد کتاب ہےآیتوں کے درمیان ربط کوبھی جانئے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ عزیمت. استقلال اور استحکام کے پیکر بنئیے، حضرت مولانا شاہ مسیح اللّہ خاں صاحب. مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی. علامہ قاری محمد صدیق باندوی. کے ملفوظات خصوصیت سےسنایا. اس موقع پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللّہ کے بندے بنیں آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دوبڑی خصوصیت ہے ایک قرآن کو نزول دوسرا سفر معراج ان دونوں میں عبدیت کااظہار ہےسب سے بڑی بات یہی ہے کہ کہ ہم اس کے بندے بن جائیں. اس موقع پر مفتی محمد عقیل احمد قاسمی استاد حدیث جامعہ حسینیہ راندیر سورت نے کہا تواضع. انکساری کادامن نہ چھوڑیں. ابھی تعلیمی سال کاآغاز ہےہم عہد کریں کہ مطالعہ تکرار اور درس کی پابندی کریں. ہمارا مشغلہ سب سے بہترین مشغلہ ہے ہم اس کی اہمیت کو جانیں اور اس نسبت کی قدر کریں. مولانا عبدالمتین رحمانی مہتمم مدرسہ علوم اسلامی ارریہ نےکہاکہ ابھی کے جو حالات ہیں اس میں ضرورت ہےکہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دیں اور اسلام کے اخوت و بھائی چارگی کاپیغام برادران وطن تک پہونچائیں. مہمان مکرم نے جامعہ کے شعبہ جات کامعائنہ کیااور اطمینان کے ساتھ خوشی کااظہار کیا.
واضح رہے کہ جامعہ کے بانی ومہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی سفر میں ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے ان کاپیغام اور کلمات تشکر پڑھ کر سنایا گیا مفتی محمد انصار قاسمی نے نظامت کے فرائض حسن خوبی سے انجام دیا. مولانا حمیدالدین مظاہری نائب ناظم جامعہ. سماجی کارکن شاہ جہاں شاد. مفتی عقیل انورمظاہری. مولانا کاشف ندوی نے اظہار خیال کیا جبکہ مظہر حسین عثمانی. مظفر حسین رحمانی. قاری محمد مشتاق عثمانی. مولانا عقیل قاسمی نے پرزور استقبال کیا.