ارریہ(آئی این اے نیوز 14/جولائی 2019) معروف و موقر عالم دین جناب حضرت مولانا عبد المتین صاحب نعمانی کے پٹنه میں علاج کے دوران سانحه وفات سے علاقے میں گهرے رنج و غم کا سماں هے .
آپ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سرگرم اور فعال رکن تھے , حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب مدظله کے با فیض خلیفه تھے , ساتھ هی فاربس گنج جامع مسجد کے مقبول ومعروف امام و خطیب بھی تھے . آپ کی رحلت سے اطراف و اکناف میں پھیلے آپ کے محبین و متوسلین کو بڑا صدمه پهنچا هے .
الجامعة الفاروقیه ریهی ارریه میں حضرت مولانا کے لئے تعزیتی نشست اور ایصال ثواب کے لئے دعائیه مجلس منعقد کی گئی . جهاں ادارے کے ناظم جناب مولانا محمد شاهد رحمانی قاسمی صاحب نے کها که مولانا مرحوم علاقے میں علم وعمل , جهد مسلسل اور اعلی اخلاق وکردار سے معمور ایک روشن میناره نور تھے , جس سے باشندگان ارریه واطراف کے اهل ایمان فیض حاصل کرتے تھے . آج ان کی رحلت سے ایک نه پر هونے والا خلا پیدا هوگیا هے اور ان کی کمی محسوس کی جارهی هے . الله ان کی خدمات جلیله کو قبول فرماۓ , امت کو آپ کا نعم البدل عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے!
دریں اثنا مفتی عبد الماجد رحمانی قاسمی نے بزرگ عالم دین مولانا عبد المتین صاحب نعمانی کی دینی , سماجی , سیاسی اور ملی خدمات کو سراهتے هوۓ ایک مثالی شخصیت سے محرومی پر افسوس کا اظهار کیا اور آپ کی رحلت کو علاقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا .
واضح رهے کے جناب قاری محمد ارشاد رحمانی کی رقت آمیز دعا پر تعزیتی نشست کا اختتام هوا . جناب الحاج محمد جعفر رحمانی صاحب , جناب پروفیسر محمد طاهر حسین صاحب جناب قاری اشرف علی اور ماسٹر محمد شاه نور نیز ادارے کے دیگر اساتذه و طلبه کے علاوه ریهی رجوکھر اور اطراف کی اهم شخصیتیں موجود رهی.