دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 22/جولائی2019) حق معلومات ایکٹ 2005بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے میں بہت ہی مفید ثابت ہو رہا ہے، اس ایکٹ میں شامل دفعات کا ہر کوئی استعمال کر عوامی اطلاعاتی آفیسر سے عوامی مفاد کے لئے جانکاری لے سکتا ہے۔
لیکن کچھ بدعنوان آفیسر اپنی غلط حرکتوں کی وجہ سے عوام کی اطلاعاتی درخواست پر غور نہ کرتے ہوۓ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔
کچھ اسی طرح کا معاملہ دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے کرمہ گاؤں باشندہ عبداللہ کے ساتھ پیش آیا۔
عبداللہ کا کہنا ہے کہ انکے ذریعہ پبلک انفارمیشن آفیسر تحصیل دار دھن گھٹا سے پانچ پوائنٹس کی معلومات اطلاعاتی ایکٹ2005 کے تحت چاہی گئی تھی۔
لیکن مذکورہ تحصیل دار نے گمراہ کن انفارمیشن ارسال کر پوری طرح سے اپنے فرائض منصبی کو انجام نہیں دیا۔
جسکی وجہ سے مجبوراً درخواست دہندگان نے جیف کمشنر سبھاش چندر سنگھ کو اپیل پیش کی۔
جس پر غور کرتے ہوۓ چیف اطلاعاتی کمشنر نے تحصیل دار وندنا پانڈے پر 25000 روپےکا جرمانہ عائد کرنے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔
ساتھ ہی مانگے گئے ہر پوائنٹ کی اطلاع اگلے تاریخ تک دینے کی بھی سخت ہدایت دی ہے۔