اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم اکثریت کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 17 July 2019

مسلم اکثریت کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم!

عبدالرحیم سرسیاوی
———————
سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 17/جولائی 2019) گذشتہ کئی دنوں سے بارش رکنے کا نام نہیں لے رھی ھے مزید کریہہ ندی پر ھو جانے سے حسن پور روڈ ودھان سبھا کے سرسیہ پنچایت میں سیلاب نے دستک دے دیا ھے کریہہ ندی کے سطح میں اضافہ ھونے کی وجہ سے راستہ منہدم ھوگیا ھے کشتی کے ذریعہ لوگ اپنے روز مرہ کی ضروریات پوری کررھے ھیں یہ پنچایت کریہہ ندی کے درمیان میں آباد ھے مسلسل کئی روز سے پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ھوئے باشندگان سرسیہ کسی محفوظ جگہ کی تلاش میں ھیں مسلسل پانی میں اضافہ کی وجہ سے کئی پنچایت کے لوگ دھشت میں ھے صورت یہ ھیکہ اگر کوئی مربھی جائے تو تجہیز وتکفین بھی نہیں کر سکتے ایسی نوبت ھوگئی ھے ڈی ایم یا  بی ڈی او نے ابھی تک سیلاب سے نمٹنے اور راحت رسانی کیلئے کوئی قابل تحسین قدم نہیں اٹھایا ھے کئی سالوں سے سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات پانی زدہ میں آکر لاپتہ ھوجاتے ھیں مویشی کو چارہ دینے کیلئے لوگ پریشان ھیں کیونکہ چہار سمت پانی ھی پانی
ھے سرسیہ گاؤں کا پنچایت ھیڈ کواٹر سے رابطہ مکمل ختم ھوگیا ھے سماجی کارکن جناب انور اقبال  سابق مکھیا جناب عبدالقادر صاحبان نے بتایاکہ ھملوگ کئی بار علاقہ کے سانسد محبوب علی قیصر اور ودھایک راج کمار رائے سے ملاقات کرکے پنچایت کے احوال سے واقف کرایا مگر وہ صرف لفظی یقین دھانی کراتے رھے مجھے امید ھیکہ اس مؤقر روزنامہ کے ذریعہ سیاسی رھنما میدان عمل میں آئے