اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہجومی تشدد سے قتل نہیں حیوانیت اور درندگی کی انتہا ہے: محمد نظر عالم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 July 2019

ہجومی تشدد سے قتل نہیں حیوانیت اور درندگی کی انتہا ہے: محمد نظر عالم

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 8/جولائی 2019) آج پورے ملک میں ہجومی تشدد کے حالیہ واقعات پر اپنی سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قتل نہیں حیوانیت اور درندگی کی انتہا ہے کہ ہجومی تشدد کی شکل میں اکٹھا ہوکر کسی بے گناہ نہتے اور بے قصور انسان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں جہاں مذہبی رواداری ہم آہنگی اور یک جہتی کو فروغ دینے کے لئے دستور کی بنیادی دفعات موجود ہیں اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ دستور ی اعتبار سے بھی مرحوم ہے اور انسانی اقدار کا قاتل بھی ہے، ان خیالات کا اظہار  بیداری کارواں کےراشٹریہ صدرمحمد نظر عالم صاحب نے کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے تبریز انصاری جیسے ظالمانہ واقعات کی وجہ سے ہر انسان شدید تشویش میں ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے باوجود یہ درندگی رک نہیں رہی ہے سپریم کورٹ نے اس طرح کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کا حوصلہ اس لئے بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ وہ قانون کی گرفت سے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ملک کے ہر امن شہری کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے اور حکومت کے اعلی عہدے داران اور ذمہ داران سے ایسے واقعات کو روکنے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہئے اس سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے اب یہ ظلم ناقابل برداشت ہے اور حکومت ہند فی الفور ہجومی تشدد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اپنی وطن پرستی کا ثبوت دے.