دیوبند(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2019) گزشتہ کل ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سال نو کا آغاز قاری عبد الرؤف صاحب بلند شہری کی قرات سے ہوا دارالعلوم دیوبند کا ترانہ مولوی ذکوان اور مولوی ذیشان نے پڑھا، نظامت کے فرائض مفتی مزمل مظفرنگری نے انجام دیئے.
بعدہ ناظم مولانا منیر صاحب نے بچوں کو نصیحت کی اور موبائل فون نہ رکھنے کی تلقین کی.
اس دوران مفتی سعید صاحب پالن پوری صدر المدرسين دارالعلوم دیوبند نے طالبان علوم نبوت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم کے لئے آپ کا انتخاب منجانب اللہ ایک عظیم نعمت ہے طلبہ کرام کو اسکی قدر کرنی چاہئے اور اسباق میں پابندی کرنی چاہئے سبق کی عبارت پہلے سے دیکھ کر جانا چاہیے استاذ کی باتوں کو توجہ سے سننا چاہئے، کرکٹ وغیرہ لایعنی کھیلوں سے طالب علم کو بچنا ضروری ہے، اسی کے ساتھ ساتھ حضرت مفتی صاحب نے اساتذہ کرام کو بھی نصیحت فرمائی اور کہا کہ جس طریقہ سے موبائل فون طالب علم کے لئے نقصان دہ ہے اسی طرح اساتذہ کو بھی ملٹی میڈیا موبائل رکھنے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے. اور مطالعہ کو متعدد مرتبہ کرنا چاہئے.
آخر میں مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند نے بھی طالب علموں کو نصیحت اور حضرت مہتمم صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.