اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایمان وعقائد کی سلامتی اورفتنوں سے حفاظت کےلئے درس قرآن ودرس حدیث کااہتمام بےحد ضروری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 July 2019

ایمان وعقائد کی سلامتی اورفتنوں سے حفاظت کےلئے درس قرآن ودرس حدیث کااہتمام بےحد ضروری!

مستند علماء ومفتیان کرام کی خدمات حاصل کرنے ذمہ داران مساجد مولاناحافظ سرفراز احمد قاسمی کی اپیل.
محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 مدھوبنی(آئی این اے نیوز4/جولائی 2019) ایمان وعقائد کی سلامتی اورفتنوں سے حفاظت کےلئے ہرمسلمان مردو عورت کو فکرمند ہوناچاہیے،یہ ہم میں سے ہرایک کی دینی مذہبی اورشرعی ذمہ داریوں میں سے ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم اپنے ایمان وعقائد کےلیے جد وجہد کریں اورمختلف فتنوں سے تحفظ کے لئے مؤثر تدابیر اختیار کریں،نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئ گمراہی اورابھرتے ہوئے نت نئے فتنوں کے تناظر میں علماء کرام کوسنجیدگی سےغوروفکر کرنےکی ضرورت ہے،ایمان کی دولت یقیناً بہت بڑی دولت ہے جسکامقابلہ دنیا کی کوئ چیز نہیں کرسکتی، جب ایمان اتناقیمتی شئی ہےتوکیاپھراسکی حفاظت ضروری نہیں؟جبکہ ہرقیمتی چیز قابل تحفظ ہوتی ہے اورانسان کی ضرور حفاظت کرتاہے،اوراسکی حفاظت کواپنی ذمہ داری سمجھتاہے،ترمذی شریف کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اکرمؐ فرمایا کرتےتھے کہ"پہلے ایمان کی دولت سے مالامال ہوجاؤ پھراسکی حفاظت بھی کرو"مذکورہ خیالات کااظہار شہرحیدرآباد کے ممتاز اورمعروف عالم دین مولاناحافظ سرفراز احمد قاسمی ناظم معہد ملت ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد نے اپنے ایک بیان میں کیا،انھوں نے کہاکہ ایک حدیث میں اس بات کی مکمل نشاندہی کی گئی ہے کہ'ایک زمانہ ایسا بھی آئےگا جب فتنوں کی کثرت اوراسکی بہتات ہوگی، پےدرپے فتنے نمودار ہونگے،ہردن جب سورج کی کرنیں روشن ہونگی اورسورج طلوع ہوگاتواسکے ساتھ ہی ایک نیافتنہ پیداہوگا اوراس پرفتن دورمیں ایمان پرثابت قدم رہناانگارہاتھ میں لینےکےبرابرہوگا،مطلب یہ ہے کہ حالات اتنے سخت اورناگوار ہوجائیں گے کہ ایسے وقت میں اپنے ایمان کوبچانااوراس پرقائم رہناانتہائی مشکل ترین امر اورچیلنج سے بھرپورہوگا،مولاناقاسمی جو کل ہند معاشرہ بچاؤ تحریک کے جنرل سکریٹری بھی ہیں نے کہاکہ مسلم شریف میں حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ"ایک وقت ایساآئے گاکہ آدمی صبح کومومن ہوگااورشام ہوتے ہوتے وہ کافر ہوجائے گا،اسی طرح کچھ لوگ شام  کو مسلمان ہونگے اور صبح ہوتے ہوتے وہ ایمان سے خارج ہوجائیں گے اوراپنے دین کو دنیاکی حقیر چیز کے بدلے بیچ ڈالیں گے"آج فتنہ ارتداد اوراسکی سرگرمیاں خفیہ طورپر ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اورگاؤں میں جاری ہیں، مسلم نوجوانوں کو لالچ دیکر انکاایمان سلب کرنے کی کوششیں منظم پلاننگ کے ساتھ کی جارہی ہیں، جن سے ہمیں ہوشیار اورچوکنارہنے کی ضرورت ہے،کون سافتنہ کب ہمارے سامنے آجائے اورہمارا دین وایمان سلب کرلے اورہم ایمان سے خارج ہوجائیں کچھ کہانہیں جاسکتاہے البتہ اس سے محفوظ رہنے کی تدابیر ضرور اختیارکی جاسکتی ہے،اسکے لئے ایک اہم کام جوبہت زیادہ سود مند بھی ہے اورایمان کے لٹیروں کےلئے مشکل ترین امر بھی، وہ یہ ہے کہ منظم طوراپنے اپنے علاقوں کی تمام مساجد میں ہفتہ واری اورماہواری سطح پر درس قرآن اوردرس حدیث  کااہتمام کیاجائے اوراسکےلئے لوگوں میں  شعور بیدار کیاجائے تاکہ زیادہ سےزیادہ لوگ اس میں شرکت کریں اوراس سے استفادہ کریں، ہرمسجد میں حکمت عملی کےساتھ اگراس پروگرام کوشروع کیاجائے تو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا، اوراسکے دوررس اثرات مرتب ہونگے،تجربہ اورمشاہدہ بتلاتاہے کہ ایسی مجالس اورایسے پروگرام میں ہرطبقے کےلوگ شریک ہوتے ہیں اوراستفادہ کرتے ہیں،مولاناقاسمی نے مزید کہاکہ ایمان وعقائد کی سلامتی اورفتنوں سے حفاظت کےلیے اس طرح کے پروگرامس بہت ضروری ہیں،انھوں نے ذمہ داران مساجد سے اپیل کی کہ مستند علماء اورمفتیان کرام کی خدمات حاصل کرکےاس طرح کے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے،جن مساجد میں  صرف حفاظ اپنی خدمات انجام دےرہے ہیں ایسی مساجد میں خصوصی طورمستند علماء کی خدمات حاصل کرناوقت کااہم ترین تقاضہ ہے تاکہ لوگوں کی درست رہنمائی کی جاسکے،اپنے دین وایمان کی حفاظت ہرمسلمان کی اہم اوربنیادی ذمہ داری ہےجس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اوراس سے فرارممکن نہیں، بخاری شریف کی ایک روایت میں ہے کہ"تم میں سے ہرایک ذمہ دارہے اوراس سے اسکی ذمہ داری کے بارے میں قیامت کےدن پوچھاجائے گا،چنانچہ حاکم وقت بھی ذمہ دار ہے اوراس سے اسکی ذمہ داریوں کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی،مرد اپنے اہل خانہ کاذمہ دارہے اس سے اسکی ذمہ داریوں کے بارےمیں سوال وجواب ہوگا،عورت اپنے شوہر کے گھربارکی ذمہ دار ہےاس اسکی ذمہ داریوں سے متعلق پوچھاجائےگا،نوکراپنے آقاکے مال کاذمہ دارہے اس سے اسکی ذمہ داری کے متعلق حساب ہوگا"لہذا ہم سبکو اپنی ذمہ داریوں کی فکرکرنی چاہیے،مولاناقاسمی نے مزید کہاکہ اگرشہرحیدرآباد کی کسی مساجد میں ان خدمات کےلئے یعنی درس قرآن اوردرس حدیث کےلیے مستند فضلاء اورمفتیان کرام کی ضرورت ہوتو ذمہ داران مساجد ان نمبرات 8099695186/8801929100 پررابطہ کیاجاسکتا ہے انشاءاللہ فری خدمات فراہم کی جائے گی.