محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2019) لگاتار ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے ظلم و ستم اور آئے دن بے قصور مسلمانوں کے قتل عام سے پریشان مسلمانوں کا ایک احتجاجی جلوس/مظاہرہ دربھنگہ میں کمشنری سطح پر ہونے جارہا ہے۔
یہ جلوس آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے زیراہتمام ہوگا۔ اس احتجاجی جلوس کو انجمن خدامِ ملت، انجمن کاروانِ ملت، وشو یوا سشکتی کرن سنگھ، متھلا سماجوادی شکتی، بہار مسلم یوا مورچہ اور بھی دیگر کئی تنظیموں کی حمایت ملی ہے اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔ مذکورہ باتیں حضرت مولانا محمدحسین صدیقی ابوالحقانی نے پریس بیان میں کہی۔ جناب حقانی سے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اس لئے اب مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ آواز بلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس لئے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک جٹ ہوکر 6 جولائی کو قلعہ گھاٹ سے نکلنے والے احتجاجی جلوس میں سبھی لوگ اپنے اپنے حلقہ سے کثیرتعداد میں شامل ہوں۔ یہ کسی کا ذاتی معاملہ نہیں ہے اگلا نمبر کسی کا بھی ہوسکتا ہے اس لئے اتنی تعداد دکھائیں کے حکومت وقت اور انتظامیہ کو اس طرح کی حرکت کرنے والوں پر قانونی کاروائی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑے اور اس پر قانون بھی بنائے۔ جناب حقانی نے مزید کہاکہ ہرمسجد کے امام و خطیب، علماء کرام کی زیادہ ذمہ داری ہے اس لئے وہ آئندہ جمعہ کو اپنے اپنے مسجدوں میں اسی موضوع پر تقریر بھی کریں اور جلوس میں شامل ہونے کے لئے لوگوں کو اپیل بھی کردیں۔ یاد رہے یہ جلوس قلعہ گھاٹ، مدرسہ حمیدیہ کے پاس سے نکل کر ناکا نمبر5 کے راستے مولاگنج ہوتے ہوئے لہریا سرائے کمشنری تک جائے گا۔ جلوس میں سبھی لوگ خاموشی کے ساتھ اپنے اپنے منھ پر کالی پٹی باندھے رہیں گے اور ہاتھوں میں احتجاجی تختی ضرور لے لیں۔