رپورٹ: عبید الرحمن الحسینی
______________
لکشمی پور/مہراج گنج(آئی این اے نیوزیکم اگست 2019) عیدا الاضحی اور شیوراتری دونوں تہوارں کو مکمل طور سے پر امن منائے جانے کے مدنظر جمعیة علماءہند اکائی مہراج گنج کی ایک اہم میٹنگ مکھیالیہ مسجد مہراج گنج میں صدر جمعیت مولانا الطاف احمد ندوی کی صدارت اور جمعیة کے فعال جنرل سکریٹری مولانا محی الدین ندوی کی قیادت میں منعقد ہوئی،جس میں ہمدردان ملت کے علاوہ جمعیة کے عہدیداران واراکین حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر جملہ حاضرین کے متفقہ فیصلہ کے بعد جمعیة کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک مو ¿قر وفد نے ڈی ایم مہراج گنج سے ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کیا ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عید الاضحی اور شیوراتری(کانوڑ یاترا) دونوں تہوروں پر امن وشانتی قائم رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ سخت بندوبست اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے ، تاکہ عیدا لاضحی سے قبل جانوروں کی خرید وفروخت اور قربانی کے ایام میں گوشت کو اپنے مقام تک لیجانے میں کوئی دشواری اور رکاوٹ پیش نہ آئے، اور بقرعید اپنی پرانی روایات کے مطابق پر امن انداز میں گذرجائے۔واضح رہے کہ میمورنڈم لینے کے بعد ڈی ، ایم نے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی ہرطرح سے مدد کی جائے گی، نیزشرپسند عناصر کو امن وامان خراب کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔جمعیة علماءنے ضلع کے مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ قربانی کرنے والے لوگ صفائی ، ستھرائی کا خاص خیال کرتے ہوئے اضحیہ کے فرائض کو انجام دیں۔
مذکورہ وفد میں صدر جمعیة اور جنرل سکریٹری کے علاوہ ،مولانا فخر الدین قاسمی، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا اقرار احمد قاسمی،مفتی تبارک حسین قاسمی، حافظ محمد اسرار ، ماسٹر فیض احمد، بھائی کامران ، قاری محمد اخلاق، مولانا شبیر احمد قاسمی ، وسماجی کارکن شمس الہدی خان وغیرہ شامل تھے۔پریس کو یہ اطلاع جمعیة علماءمہراج گنج کے میڈیا انچار ج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے۔