پٹنہ(آئی این اے نیوزیکم اگست 2019) پٹنہ کےشہر عظیم آباد کے مشہور و معروف دینی ادارہ مرکز التقویٰ لتحفیظ القرآن للبنات جو محمد پور مہندرو میں واقع ہے ۔یہ خود میں ایک الگ اور منفرد شناخت رکھتی ہیں، یہاں سے ہر سال طالبات سیکڑوں کی تعداد میں قران کریم جیسی عظیم و مقدس کتاب کی تعلیم سے مزین ہوتی ہے، یہاں بچیوں کو تجوید اور حفظ قرآن کریم کے علاوہ حمد و نعت اور خطابات کی مکمل طور پر تیاری کرائی جاتی ہے، اور ہر سال طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے سالانہ انجمن اصلاح اللسان کرایا جاتا ہے جس میں شہر کے مشہو ر و معروف علماء کرام کی شرکت ہوتی ہے ۔اسی طرح امسال بھی بروز اتوار بتاریخ 4جولائی کو سالانہ انجمن ہونے جارہا ہے جس کی صدارت سرزمين پٹنہ کی قدآور شخصیت علامہ ومولانا ڈاکٹر سکندر اصلاحی فرمائیں گے ۔جس میں طالبات اپنی تعلیمی ثقافتی مظاہرہ پیش کریں گی ۔۔نیز انہیں مختلف قسم کے انعامات سے نوازے جائیں گے ۔۔اس پرمسرت موقع پر آپ تمامی حضرات کی موجود گی ہمارے لئے باعث فخر ہوگا ۔مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں ۔اراکین مرکز التقویٰ لتحفیظ القرآن للبنات محمد پور شاہ گنج ۔پٹنہ 6 موبائل نمبر ۔7634815882