نانپارہ(آئی این اے نیوزیکم اگست 2019) بی جے پی حکومت کا طلاق ثلاثہ کے خلاف بل پاس کرانا شریعت میں مداخلت ہے اور حکومت کا اس طرح سے بل لاکر قانون بنانا جمہوری ملک میں غیر جمہوری طریقہ اور ڈکٹیٹر شپ کی جھلک ہے۔
ہماری شریعت میں جو قانون ہے وہ تمام مسلمانوں کے حق میں بہتر ہے
شریعت ایک مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات میں رہنمائی کرتی ہے ہمیں کسی ایسے قانون کی ضرورت نہیں جسمیں نا انصافی اور شوہر پر ظلم کے علاوہ کچھ نہیں۔
موجودہ حکومت کا محض طلاق کے معاملہ میں مسلم خواتین کے تئیں اتنی رحم دلی دکھانا اور انکے حقوق دلوانے کے بات کرنا محض ایک سیاسی سازش کے سوا کچھ نہیں اگر حکومت کو مسلم خواتین کا اتنا ہی خیال ہے تو ہجومی تشدد کے ذریعہ شہید ہو چکے مسلمانوں کی ماؤں بہنوں اور انکی بیواؤں کا خیال کیوں نہیں آتا حکومت انکو انصاف کب دلائے گی۔
حکومت ملک بھر میں چل رہی ہجومی تشدد کے خلاف قانون کیوں نہیں لاتی۔
انار کی بیٹی کو انصاف کیوں نہیں دلاتی آج ملک میں ضرورت طلاق ثلاثہ کے بل کی نہیں بلکہ مذکورہ بالا نا انصافیوں کے خلاف بل لانے کی ہے جس پر حکومت اپنے ہونٹ سلے ہوئے ہے۔
طلاق ثلاثہ بل پیش کرنے سے پہلے ہی تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا واک آؤٹ کر جانا جو مسلمانوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتی ہیں اور بھولے بھالے مسلمان ان پارٹیوں کو اور انکے لیڈروں کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں ایسا ہی ہے جیسے سانپ بھی مر جاے اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے اگر پارٹیاں ایسا نا کرتی تو شائد طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی قرار دینے والا بل پاس نا ہوپاتا، خیر جو ہونا تھا وہ ہوگیا
اب ضرورت ہے اس بات کی کہ مسلمان طلاق جیسی نا پسندیدہ چیز سے دور رہے اور اپنے معاملات کو کورٹ کے بجائے دارالقضاء اور دارالافتاء سے حل کرایں۔