اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بٹلہ ہاؤس فلم کی ریلیز کے خلاف الفلاح فرنٹ کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 August 2019

بٹلہ ہاؤس فلم کی ریلیز کے خلاف الفلاح فرنٹ کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد!

الفلاح فرنٹ کی عوام سے فلم نہ دیکھنے کی اپیل۔
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اگست2019) بٹلہ ہاؤس فلم کو لیکرآعظم گڑھ کے سنجر پور میں الفلاح فرنٹ کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں رہائ منچ جنرل سیکریٹری راجیو یادو،رہائ منچ اعظم گڑھ کے مسیح الدین سنجری،سنجر پور باشندہ شاداب عرف مسٹر،الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل سنتوش،محمد حسین عرف پٹھن خان،ڈاکٹر ساجد خان،محمد اکمل،طارق شفیق کے علاوہ دیگر افرادموجود تھے۔
اس موقع پر مذکورہ تمام افراد نے بٹلہ ہائوس فلم کی ریلیز پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔تمام شخصیات نے بیک وقت فلم کی ریلیز روکنے کی مانگ دہرائ۔اس موقع پر پریس کانفرنس کے آرگنائزر اور الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورعوام سےبٹلہ ہائوس فلم نہ دیکھنے کی اپیل کی۔