اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چدمبرم کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے کا بڑا بیان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 August 2019

چدمبرم کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے کا بڑا بیان


آئی این ایکس میڈیا معاملے میں الزامات کا سامنا کررہےسابق وزیرمالیات پی چدمبرم کی سی بی آئی کے زریعے گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے ۔ پی چدمبر کی گرفتاری پر ان کے بیٹے اور کانگریس کے لیڈر کرتی چدمبرم نے کہا کہ ان کے والد کونشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہےکرتی چدمبرم نے کہا- “میں پیٹر مکھرجی سے کبھی نہیں ملا۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی اندرانی مکھرجی سے نہیں ملا۔ میں نے پہلی بار اندرانی مکھرجی کو دیکھا جب سی بی آئی ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے لے گئی۔ ان کی کمپنی سے کسی سے بھی کوئی براہ راست یا بالواسطہ گفتگو نہیں ہوئی۔ “