اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا انتقال

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 August 2019

سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا انتقال


سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا انتقال
نئی دہلی- ۲۴ اگست: (بی این ایس) سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی طویل علالت کے بعد آج ایمس میں انتقال کرگئےـ  ان کی عمر ۶۶ سال تھی- واضح رہے کہ گزشتہ ۹ اگست کو انہیں ایمس میں داخل کیا گیا تھا ایمس ترجمان آرتی وج نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ جیٹلی نے سنیچر دوپہر بارہ بج.کر سات منٹ پر آخری سانس لی-   ۱۹۵۲ میں ان کی پیدائش دہلی میں ہوئی ـ دہلی یونیورسٹی سے وکالت کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے وکالت کا کام شروع کیا اور جلد ہی سپریم کورٹ میں سینئر وکیلوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ـ شری رام کالج آف کامرس میں دوران طالب علمی جیٹلی ۱۹۷۴ میں طلبہ یونین کے صدر بھی رہے اس دور میں کانگریس کافی مضبوط تھی ارون جیٹلی نے اے بی وی پی طلبہ تنظیم کے امیدوار کے طور پر جیت حاصل کی کہا جاتا ہے کہ ان کی سیاسی زندگی کی شروعات یہیں سے ہوئی ـ ۱۹۷۳-۷۴ میں جے پرکاش نارائن کی تحریک سے جڑے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاـ ۱۹۷۵ میں ایمرجنسی کا اعلان ہوا تو انہوں نے بھی گرفتار کرلیا گیا ۱۹ مہینے تک انہیں تہاڑ جیل میں رکھا گیاـ ۱۹۸۰ میں ارون جیٹلی بی جے پی میں شامل ہوئے. اپنے پورے سیاسی سفر میں جیٹلی ملک کے وزیر خزانہ رہے کچھ وقت کیلیے وزیر دفاع بھی رہے. ساتھ ہی وزیر اطلاعات و نشریات بھی رہےـان کے وزیر مالیات رہتے ہی ۸ نومبر ۲۰۱۶ کی رات کو ہندوستان سرکار نے پانچ سو اور ہزار روپیے کو بند کردیا تھا وزیر اعظم نے دعوی کیا تھا کہ اس سے کالے دھن پر روک لگے گی ڈیجیٹل اکنامی کو ترقی ہوگی. لیکن جلد ہی اس سے معیشت میں گراوٹ آنے لگی جو تاحال قائم ہے ان کے وزیر رہتے ہی جی ایس ٹی بھی لاگو ہوا تھا جس کے اثرات  متوسط تاجروں پر اب بھی ہے-