اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اگر ایم آئی ایم نے طے کیا، تو ممبرا سےضرور الیکشن لڑوں گا اعجاز خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 August 2019

اگر ایم آئی ایم نے طے کیا، تو ممبرا سےضرور الیکشن لڑوں گا اعجاز خان

ممبئی۔۲۳؍ اگست: (فرحان حنیف وارثی) بگ باس فیم اعجاز خان نے آج ممبرا کے مشہور سماجی کارکن اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کلوا ممبرا کے فعال لیڈر نصیر خان کے ساتھ ممبرا کوسہ کا دورہ کیا۔ جمعہ ہونے کی وجہ سے ممبرا میں کافی چہل پہل تھی، اور اس میں جب یہ خبر پھیل گئی کہ اعجاز خان آرہے ہیں تو انہیں دیکھنے کےلیے اکٹھی ہوگئی۔ اعجاز خان نے اس موقع پر ممبرا کوسہ کے لوگوں سے ملاقات کی اور وہاں کے مسائل کو سنا۔ اعجاز خان کو بلانے میں رئوف لالہ، نصیر خان، عنایت مرزا اور مہیندر کورمرلیکر وغیرہ پیش پیش رہے۔ اعجاز خان نے ممبرا کی دارالفلاح مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ تنور کمپلیکس میں نصیر خان کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اعجاز خان نے کہا کہ اگر ایم آئی ایم نے طے کیا تو وہ ممبرا سے ضرور چنائو لڑیں گے۔ بڑی خوشی ہوئی او ریہ پاور اور اتحاد کو اچھی چیزوں کے لیے استعمال کرناہے۔ ہمیں اچھے لیڈروں کا انتخاب کرنا ہے۔ ہمیں ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا ہے جو جھوٹے وعدے نہ کریں، اور جو وعدہ کریں اسے پورا کریں، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جو آدمی کارپوریٹر ، ایم ایل اے، او رایم پی بننے آتا ہے وہ اس سے پہلے کیا تھا او ربعد میں کیسا ہوتا ہے۔ اعجاز خان نے کہاکہ ہمیں صرف بے وقوف بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’اقرا‘ کا مطلب ہوتا ہے پڑھنا۔ دوستو ہم پڑھنے میں پیچھے ہیں لہذا ہمیں پڑھنا ہے۔ اعجاز خان نے اس موقع پر ممبرا کوسہ کے لوگوں سے ان کے مسائل پوچھے اور افسوس کا اظہار کیا۔ اعجاز خان سے ملنے بڑی تعداد میں این سی پی کے ورکرس بھی پہنچے تھے۔