اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: عیدگاہ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 August 2019

بلریاگنج: عیدگاہ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد!

حافظ فیصل اعظمی
__________________
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/اگست2019) عیدگاہ کمیٹی بلریاگنج کی نشست آج بتاریخ 9 اگست 2019 مسجد بازار خاص میں ڈاکٹر محمد عمیر صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی، یہ طے ہوا کہ نماز عید الاضحٰی ان شاء اللہ 10 ذی الحج 1440ھ مطابق 12 اگست 2019 بروز سوموار صبح ساڑھے چھ بجے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی. نماز مولانا محمد طاہر مدنی صاحب ڈائریکٹر شعبہ دعوت و ارشاد جامعة الفلاح پڑھائیں گے، پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی اپیل ہے.
نوٹ؛ 12 اگست کو باران رحمت کی وجہ سے اگر عیدگاہ میں نماز پڑھنا ممکن نہ ہوا تو مسجد جامعہ میں نماز ادا کی جائے گی.