اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قربانی اخلاص و للہیت کو پیش نظر رکھیں: مولانا سعید الرحمن اعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 August 2019

قربانی اخلاص و للہیت کو پیش نظر رکھیں: مولانا سعید الرحمن اعظمی

قاری عطاء الرحمن کی کتاب 'قربانی کا پیغام اور احکام و مسائل' کا ندوۃ العلماء لکھنؤ میں رسم اجراء-
لکھنؤ(آئی این اے نیوز9/اگست2019)قربانی ایک عظیم الشان عبادت اور عبدیت تواضع اور انکساری کا مظہر ہے قربانی دراصل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کی یادگار ہے کہ انہوں نے اپنے لختِ جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں پیش کردیا اللہ کو یہ عمل اتنا پسند آیا کہ رہتی دنیا تک کے لئے یادگار بنادیا
ان خیالات کا اظہار دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا و ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے کیا
وہ  قاری عطاء الرحمن بارہ بنکوی کی کتاب قربانی کا پیغام اور احکام و مسائل: قرآن و حدیث کی روشنی میں۔دفتر البعث الاسلامی ندوۃ العلماء میں رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے
مولانا ندوی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم قربانی میں اخلاص و للہیت کو پیش نظر رکھیں ہماری قربانی میں جتنا اخلاص ہوگا اتنا زیادہ اللہ کے یہاں سے اجر ملے گا
مولانا و ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے قاری عطاء الرحمن بارہ بنکوی کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک بڑے موضوع کو قرآن و حدیث کی روشنی میں اختصار کیساتھ  مستند کتابوں کے حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسلوب بھی  آسان اور عمدہ ہے جو ایک قابل ستائش قدم ہے موصوف کی شروعات ہے اللہ تعالیٰ انکو باکمال مصنف بنائے یہ میری دعا ہے اور اللہ زیادہ سے زیادہ اسکو نافع بنائے اس کتابچہ کی خوب اشاعت ہونی چاہیے

واضح رہے کہ عطاء الرحمن بارہ بنکوی نے یہ رسالہ قربانی کی اہمیت و فضائل ‌۔اسکا مقصد۔ عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت۔ قربانی کا پیغام اور اسکا نصاب۔ قربانی کے جانور نض۔ ایام قربانی ۔قربانی کا وقت اور اسکا مسنون طریقہ کے پیش نظر تیار کیا ہے
اور یہ  کتاب  دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مؤقر  اساتذہ کے مقدمہ پیش لفظ اور  تقریظ کے ساتھ ہے یہ کتاب ایک مفید اضافہ کرتی ہے
رسم اجراء تقریب میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاد مولانا و ڈاکٹر محمد فرمان ندوی۔ مولانا عبد الوکیل ندوی۔ سماجی کارکن و لیڈر محمد منصور خان بلھرہ۔ ضیاء الرحمن۔ قاری محمد ظہیر الاسلام عرفانی۔ حافظ مطیع الرحمن بہادر گنجوی۔ شیخ بلال الرحمن۔ مولانا عبد القادر ندوی۔مولانا محمد اسامہ ندوی۔ صدیق الرحمن ۔محمد أسرار البدہ۔ حافظ محمد مقیم۔ عزیز الرحمن۔ محمد معاذ وغیرہ موجود تھے۔ خاص طور پر کتاب کی اشاعت میں سماجی کارکن  محمد منصور خان ۔ شیخ بلال الرحمن نے تعاون کیا۔