اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حضرت بلال رضی اللہ عنہ مؤذن اول

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

حضرت بلال رضی اللہ عنہ مؤذن اول

حضرت بلال رضی اللہ، مؤذن اول 
شفیق الرحمن نئی دہلی 

مکرمی:حضرت بلال رضی اللہ افریقی غلام تھے،جو بعد میں محمد ﷺ کے عزیز ساتھی بنے۔حضرت بلال رضی اللہ کا شمار پہلے اور ایک بہترین موزن میں ہوتا ہے۔آپ رضی اللہ کو اسلامی تاریخ میں اعلیٰ اور بلند مقام حاصل ہے۔حضرت بلال رضی اللہ کی پیدائش 580ق۔م ایک حبشی غلام کی طور پر ہوئ تھی۔اس وقت ایتھوپیا کو حبشہ کہا جاتا تھا۔اسلام قبول کرنے اور محمد ﷺ کے ساتھی بن جانے کے بعد آپ رضی اللہ کے گلے سے غلامی کا طوق اتر گیا۔اس کے بعد بلال رضی اللہ آپ ﷺ کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹے رہے۔آپ رضی اللہ 630 عیسوی میں لڑی گئ جنگ بدر میں حصہ لیا۔ جس میں مسلمانوں اپنے سے تین گنا بڑی فوج کو شکست دی تھی۔اس کے بعد جب مکہ آزاد ہوا تو بلال رضی اللہ نے مسلمانوں کو کعبہ میں نماز کی دعوت دی تھی۔بلال رضی اللہ اپنی منفرد اور پر اثر آواز کی وجہ سے معروف موزن بنے۔آپ رضی اللہ نے دکھایا کہ اسلام کسی بھید بھائو کے بجائے عمل اور تقوی کے لحاظ سے عہدہ دیتا ہے۔
"اے لوگو!تمہارا الله ایک ہے اور تم سب ایک آدم کی اولاد ہو،عربی،عجمی،کالے اور گورے میں کوئی تفریق نہیں ہے۔"(محمد ﷺ)
اسلام مساوات کا درس دیتا ہے۔بلال رضی اللہ کے بعد کبھی بھی ایسی مسحورکن آواز میں اذان نہیں دی گئ.