اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اچھے تعلقات اور بھائی چارہ اسلام کی تعلیمات ہیں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

اچھے تعلقات اور بھائی چارہ اسلام کی تعلیمات ہیں

اچھے تعلقات اور بھائ چارہ اسلام کی تعلیمات ہیں۔
محمد یونس نئی دہلی
مکرمی:دوستی،خلوص،محبت اور بھائی چارہ اسلام کی تعلیمات
 میں سے ہیں۔یہی چاروں چیزیں انسان کو الله کے نزدیک لے جاتی ہیں۔مذکورہ انہیں چیزوں سے سماج میں امن و شانتی،بھائ چارہ اوراپنے پن کے احساس کو فروغ ملتا ہے۔اسلام کے مطابق بھی انسان اشرف المخلوقات ہے۔محمد ﷺ نے ابو ہریرەؓ سے فرمایا کہ میں دنیا میں اچھے کاموں کو کرنے کیلئے بھیجا گیا ہوں۔محمد ﷺ نے فرمایا اے ابو ہریرەؓ تم بھی اچھے کام کیا کرو،ہریرەؓ نے پوچھا،اے الله کے نبی ﷺ اچھے کام کیا ہوتے ہیں؟تو محمد ﷺ نے فرمایا کہ رشتوں کی ڈور اگر کوئی کاٹے تو بھی تم ایک سرا پکڑے رکھو۔جو تمہیں پریشان کرے،اسے معاف کرواور جو تمہیں محروم کرے تم اسے خیرات بخشو۔
قرآن بھی مذکورہ اوصاف اپنے اندر پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے۔"اور الله کی رسی مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں اختلاف نہ کرو(قرآن) ۔اس بات کو یاد رکھو کہ الله کا فضل تم پر ہے۔ یاد کرو جب تم آپس میں دشمن تھے تو الله نے تمہارے دلوں کو ملا دیا ۔تم آگ کے دہانے پر تھے الله تمہیں اس سے بھی بچایا۔ الله صاف صاف بیان کرتا ہیکہ الله کی آیات تمہاری ہدایت کیلئے اتاری گئ ہیں (قرآن)محمد ﷺ خود فرماتے ہیں میرے سب سے زیادہ نزدیک وہ ہے جو پرہیز گار ہو۔الله اس کے مرتبے کو جنت بڑھائے گا، اور اس کے عمل کے بدلے کوئ کمی بیشی نہیں کرےگا۔محمد ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ الله تعالٰی فرماتے ہیں کہ میرے سائے میں وہ ضرور ہوگا جو میری خاطر دوسروں سے ملتا جلتا ہے۔یقیناً اس پر میرا فضل ہوگا جو دوسروں سے میری خاطر پیار کرتا ہے۔میری مدد اس کیلئے ضرور ہوگی جو میرے لئے دوسروں کی مدد کرتا ہے۔ہم آہنگی اور بھائی چارہ  کی پالیسی پر الله کی رضا کیلئے عمل کیا جائے۔سچ،ایمانداری،ایک دوسرے کے نظریات و خیالات کا احترام کرکے انسان امن کا قیام کر سکتا ہے۔صبر کرنے اور معاف کرنے کی عادت بھی تکثیری سماج کیلئے امن کا پیام لا سکتی ہے۔