اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنے ملک و معاشرہ کو بے تعلیمی بے دینی اور طرح طرح کی خرافات سے بھی آزاد کرائیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

اپنے ملک و معاشرہ کو بے تعلیمی بے دینی اور طرح طرح کی خرافات سے بھی آزاد کرائیں!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
_______________
روشن گڑھ/ باغپت (آئی این اے نیوز16/اگست2019) ضلع باغپت کے  موضع روشنگڑھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام  میں ٧٣ ویں جشن ازادی کے موقع پر جشن یوم ازادی منایا گیا، سب سے پہلے جھنڑا لہرایا گیا ،پھر ایک مختصر پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت مدرسہ کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولوی محمد انعام الحق قاسمی نے انجام دیئے۔
مجلس کا اغاز محمد ثمیر بن محمد سرتاج کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،ھدیہ نعت صاحبہ بنت محمد اسلام نے پیش کیا،
اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف عنوان پر اور ملک ھندوستان سے ملک متعلق ترانے و تقاریر پیش فرمائی ،اس کے بعد علماء کرام کے خطاب ہوئے، مولوی محمد دلشاد صاحب امام و خطیب کھٹا پہر لاد پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ازادی میں سب سے بڑا کردار وہ ہمارے اکابرین و علماء کرام کا رہا ھے ،اگر علماء و مسلمان اس ملک کی ازادی میں حصہ نہ لیتے تو ہمارا یہ ملک کبھی بھی ازاد نہیں ہوسکتا تھا ،
اسی طرح مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ جس طرح ہم سب نے اس ملک کو ازاد کرانے کے لیے قربانیاں دی ھیں اسی طرح ہم سب اپنے معاشرہ و ملک کو بے تعلیمی بے دینی اور بے تہذیبی تعصب بغض و عناد سے بھی پاک کرنے کے لیے قربانیاں پیش کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا ،اور کوشش کرنی ہوگی اسی لیے اس طرف توجہ دیں ترقی اسی وقت ہی ممکن ھے ورنہ جیسے اج پوری دنیا میں ہم لوگ رسوا ھے اسی طرح ہوتے رہیں گے
پروگرام کا اختتام مفتی محمد دلشاد قاسمی کی  پر ہوا اس موقع پر حافظ عبد القیوم حافظ محمد محمود قاری محمد ممتاز ماسٹر امجد ماسٹر ثاقب منشی محمد اسرائیل کلو چوکیدار وغیرہ وغیرہ واہل بستی و طلباء و طالبات موجود رہے