اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اکابرین کی قربانیوں سے یہ ملک آزاد ہوا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

اکابرین کی قربانیوں سے یہ ملک آزاد ہوا!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
___________
میتلی/ باغپت (آئی این اے نیوز16/اگست2019) میتلی گاوں کے مدرسہ فیض العلوم میں مناگئیے جشن ازادی پر تشریف لائے حضرت مولانا عاقل سراج نعمانی نے کہا کہ اج ہندوستان ٧٣ واں جشن ازادی منارہا ہے اس ملک کو ازاد کرانے کی خاطر ہمارے اکابرین نے اور مسلمانوں نے بے پناہ قربانیاں پیش کی،
ھندوستان کی ازادی کی تاریخ میں سب سے پہلے ہمارے بزرگوں میں سے شاہ عبد العزیز رح نے١٧٧٢ میں جہاد کا فتوی دیا.
اس کے بعد سن ١٨٥٧ کی جنگ لڑی گئی اس کے بع١٩١٥ میں حضرت شیخ الہند رح نے تحریک ریشمی رومال چلائی الغرض سن ١٩٤٧ تک ہمارے اکابرین نے اس ملک ھندوستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی،
انہوں نے مزید کہا کہ اج فرقہ پرست طاقتیں ملک کو توڑنا چاہتی ھے مگر میں کہتا ہوں کہ نفرت کا جواب نفرت سے نہیں بلکہ پیار و محبت کے ذریعہ دو،تاکہ ان کو خود اپنے منھ کی کھانی پڑے،جس اپنی بہن بیٹیوں کی عزت کی حفاظت ضروری سمجھتے ہو ایسے ہی غیر مذہب والوں کی بہن بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کو لازمی سمجھو الغرض اس ملک کی ازادی کو باقی رکھنا اور اس ملک ٹوٹنے سے بچانا یہ ہم سب کی زمہ داری ھے
مجلس کا اختتام مولانا عاقل سراج نعمانی کی دعا پر ہوا