دارالعلوم دیوبند کی لائبریری سےمتعلق رپوٹ ڈی ایم کوسونپی گئی
رپورٹ کے آنے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کی وزیر اعلیٰ کو مکتوب بھیج کر کارروائی کا مطالبہ
دیوبند۔۲۴؍ اگست(ایس۔چودھری)دارالعلوم دیوبند میں زیر تعمیر لائبریری کے متعلق پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر کے ذریعہ ڈی ایم کوسونپی گئی ٹیکنکل رپورٹ کے بعد بجرنگدل نے دارالعلوم دیوبند میں بغیر نقشہ کے لائبریری و دیگر عمارتیں تعمیر کرنے کاالزام لگایاہے۔ بجرنگدل کے صوبائی کنوینر وکاس تیاگی نے الزام لگایاہے کہ دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ کے ذریعہ معیار کے خلاف بنائے جارہی لائبریری کی چھت پر ہیلی پیڈ بناکر انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کووقت رہتے منہدم کیا جانا ضروری ہے۔ آج وزیر اعلیٰ کو بھیجے گئے مکتوب میں وکاس تیاگی نے کہاکہ اب دارالعلوم دیوبند کو نوٹس دینے کے بجائے راست طورپر کارروائی ہونی چاہئے، انہوں نے کہاکہ مکتوب میں لائبریری کی چھت پر انتظامیہ کو گمراہ کرکے ہیلی پیڈتعمیر کئے جانے کی پلاننگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر کی رپورٹ آنے کے بعد اگر انتظامیہ دارالعلوم دیوبند کو نوٹس بھیجے گی تووہ پھر سے گمراہ کرنے والا ہی جواب دینگے ۔ اسلئے اب انتظامیہ کو سیدھے طورپر کارروائی کرنی چاہئے۔ تیاگی نے سی ایم کو بھیجے گئے مکتوب میں یہ بھی کہاکہ جس جگہ پر لائبریری بنائی جارہی ہے وہ دارالعلوم دیوبند کی نہیںہے، انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند میں سالوں سے تعمیری کام چل رہے ہیں لیکن انکے پاس کسی طر ح کا کوئی نقشہ بھی نہیںہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس سلسلہ میں جلدی ہی ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے صحیح صورتحال سے واقف کرائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 ؍ اگست کو ڈی ایم آلو ک کمار پانڈے حکومت کی ہدایت پر پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں سمیت ٹیکنکل ٹیم کے ساتھ دارالعلوم دیوبند میں جانچ کے لئے پہنچے تھے، اس دوران دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران نے انہیں بتایا تھاکہ لائبریر ی کی چھت پر کوئی ہیلی پیڈ نہیں بنایاجارہاہے۔ جبکہ پی ڈبلیو ڈی انجینئر نے ڈی ایم کو سونپی اپنی رپورٹ میںکہاکہ لائبریر ی کی چھت میں کافی مضبوط مٹریل لگایا گیاہے، جس پر ہیلی کاپٹر اتارا جاسکتاہے، اس کے علاوہ لائبری کی تعمیر میں کئی ضابطوںکو نظر انداز کیاگیاہے، اب ڈی ایم دارالعلوم دیوبند سے جواب طلب کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ وہیں جے ای نے بھی کئی نکات پر اپنی رپورٹ ڈی ایم کوسونپ دی ہے۔