اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا انتقال

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 6 August 2019

سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا انتقال

سابق وزیر خارجہ سشما سوارج کا انتقال
نئی دہلی-۶/اگست: سابق وزیر خارجہ سشما سواراج کا آج ۶۷ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ دورہ قلب پڑنے اور حالت بےحد نازک ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان پر نگاہ بنائے ہوئی تھی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔مرکزی وزیر ہرش وردھن اور نتن گڈکری ایمس میں موجود ہیں۔ سشما سوراج کے انتقال کے بعد اہم رہنماؤں کے ایمس پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- دریں اثنا کانگریس پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر کے سشما سوراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ سشما سوراج کی پیدائس ۱۴ فروری ۱۹۵۲ کو ہوئی تھی انہوں نے انبالہ میں ایس ڈی کالج چھاونی سے بی اے کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے لاء کی پڑھائی کی تھی-