راشٹریہ علماء کونسل کے 19ستمبر کے احتجاج کو الفلاح فرنٹ کی حمایت،الفلاح فرنٹ کی انصاف پسند عوام سے مظاہرے میں شرکت کی پر زور اپیل
بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی جانچ کے مطالبے کو لیکر ہونے والے احتجاج میں تمام انصاف پسند افراد شرکت کریں:ذاکر حسین
نئ دہلی،16ستمبر(محمد افضل اعظمی)آج الفلاح فرنٹ نے جاری ایک پریس اعلامیہ میں آئندہ 19ستمبر کو دہلی میں اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر راشٹریہ علماء کونسل کے احتجاج کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔الفلاح فرنٹ نے راشٹریہ علماء کونسل کے زیراہتمام ہونے والے اس احتجاجی پروگرام میں تمام افراد سے شرکت کی پر زور اپیل کی ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی جانچ ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس انکائونٹر کو لیکر جن شکوک و شبہات کا شروع سے اظہار کیا جا رہا ہے،اس کو دور کیا جا سکے۔ذاکر حسین نے کہا کہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی جانچ کے مطالبے کو لیکر جدوجہد کرنے والی راشٹریہ علماء کونسل کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔اس کے علاوہ رہائ منچ اور ان تمام تنظیموں نے بھی اس معاملے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اس انکائونٹر میں مارے گئے دونوں لڑکے عاطف امین مرحوم اور ساجد مرحوم کے سر میں گولیاں لگی تھیں جو اس انکائونٹر کے فیک ہونے کا شبہہ ظاہر کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس کے علاوہ حکومت کا انکائونٹر کی جانچ سے راہ فرار اختیار کرنا بھی بہت سارے سوال کھڑے کرتا ہے۔ذاکر حسین نے اعظم گڑھ ،دہلی اور ملک کے تمام انصاف پسند افراد سے راشٹریہ علماء کونسل کے 19ستمبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہیکہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کے بعد سے مولانا عامر رشادی کی قیادت میں ایثار وقربانی،جدو جہد،ہمت اور عزم کی جو مثال قائم کی گئی اس کی نظیر ملنا مشکل ہے اور حقیقت یہی ہیکہ راشٹریہ علماء کونسل کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی فرضی گرفتاریوں کے سلسلے کو بریک لگا۔واضح رہے کہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی گیارہویں برسی کے موقع پر انکائونٹر کی جانچ کے مطالبے کو لیکر راشٹریہ علماء کونسل 19ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کا گھیرائو کرے گی۔اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے ملک بھر سے عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ دیگر تنظیموں اور سماجی کارکنان بھی شرکت کریں گے۔مظاہرے میں ایک بہت بڑی بھیڑ اکٹھا ہونے کے امکانات ہیں۔راشٹریہ علماء کونسل کے سرگرم کارکنان مرزا تابش،احتشام اعظمی،سالم اعظمی آر یو سی،علی قدر اعظمی،اشرف اعظمی،پرویز احمد اعظمی،اشرف اصلاحی،عدنان احمد،نفیس اعظمی،شہباز رشادی،شمش الہدیٰ،عرفات اعظمی، عارض اصلاحی،آفتاب احمد،خان عثمان اعظمی،کمال ناصر،محمد عارف، محمد اصغر،خان اشرف اور سمیر خان آر یو سی وغیرہ نے بھی مظاہرے میں تمام افراد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔