اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم لیگ 24 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کرے گی احتجاج

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 September 2019

مسلم لیگ 24 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کرے گی احتجاج

مسلم لیگ 24ستمبر کو  دہلی کے جنتر منتر پر کرے گی احتجاج

نئ دہلی،11ستمبر(نامہ نگار)انڈین یونین مسلم لیگ اس ماہ کی 24تاریخ یعنی 24ستمبر کو ملک میں میں پھیل رہی خوف و دہشت کی فضا کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی سمیت قومی سطح کے لیڈران شرکت کریں گے۔اس مظاہرے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے مسلم یوتھ لیگ کے لیڈر محمد آصف انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کے عوام کو خوف و دہشت سے نکالنا چاہتی ہے اور ہمارا یہ مظاہرہ اسی مقصد کے تحت ہوگا۔محمد آصف انصاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ملک میں امن و امان کے قیام کی خواہاں ہے اور اس کیلئے پارٹی کی جانب سے ہر ممکن کوششیں ہوتی رہی ہیں۔آصف انصاری نے آئندہ ہونے والے مظاہرے میں تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔