اترپردیش کے ضلع جونپور کورٹ کے اندر گائے ماتاؤں کا بسیرا ۔
رپورٹ :اسماعیل عمران جونپوری
گائے ماتاؤں کی اس دادا گیری سے ہر وقت پریشان رہتے ہیں
وکلاء سمیت عرضداشت حضرات ۔جہاں وکلاء کو اپنے کیس کی حفاظت کرنے کےلئے پوری صلاحیت صرف کرنی پڑتیں ہیں ۔تو وہیں پر ایک طرف ضلعی کورٹ کے اندر زیر نظر تصویر میں گائے ماتاؤں سے بھی ہر ممکن بچنے کی تدابیر ذہن ودماغ میں بنائے رکھنی پڑتیں ہیں ۔نہ جانے کب جج صاحب ان لاوارث گائے ماتاؤں کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیں ۔اور اپنی گرفتاری وارنٹ کے خلاف انکے احتجاج کا خمیازہ ان وکلاء کو بگھتنا پڑجائے۔ اسی لیے جب سے اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار وجود ّ میں آئی ہے تب سے ہر سرکاری جگہوں پر ان ہی گائے ماتاؤں کا بول بالا ہے انکا دبدبہ اسطرح سے قائم ہیکہ ہر کوئی ان کو ڈسٹرب کیئے بغیر دوسرے راستے سے نکل جانے ہی میں اپنی عافیت سمجھتا ہے ۔نہ جانے کس وجہ سے گائے ماتا کو غصہ آجائے اور نام نہاد گئو رکشکوں جان لینا کا موقع ہاتھ لگ جائے ۔یہاں پر بتانا یہ ضروری ہیکہ کہ آپ اپنی جان کی سلامتی چاہتے ہیں تو موجودہ حکومت کے دور میں گائے ماتاؤں کی برادری کا پوری طرح سے خیال کریں اگرچہ وہ آپ کی ملکیت ہی پر غاصبانہ قبضہ ہی کرنا چاہتے ہوں۔ انکو بہت ہی ادب و پیار سے کسی طرح سے قبضہ نہ لینے دیں ۔ورنہ انکی پہنچ کا اندازہ آپ کو اس وقت لگے گا جب انکے اندھ بھکت آپ پر حملہ آور ہوجائیں۔ اور آپکے بچے کو یتیم بنا دیں آپکی بیوی کو بیوہ کا سرٹیفیکیٹ پکڑا دیں ۔ پھر اسوقت سوائے لوگوں کے افسوس کے کچھ نہ ہوگا۔۔
اسماعیل عمران