اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کلام - - - ہاجرہ نکہت - - مبصر- شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 September 2019

کلام - - - ہاجرہ نکہت - - مبصر- شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

کلام۔۔۔ہاجرہ نکہت۔۔
مبصر۔شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی


  اردو زبان کے حوالے سے حکومت کے دہرے روئیے اور قوم کے عام افراد کی بے اعتنائی کو دیکھ کر وجود پر مایوسیوں کی گھٹاؤں کا چھا جانا فطری ہے'،

لیکن چند اہل ذوق اور خادمان اردو ادب کے جنون،اور ان کی تخلیقات سامنے آتی ہیں تو بے تاب بجلیوں کی طرح اداس تاریکیوں میں امید کی روشنی اچانک پھیل جاتی ہے،

اور پھر دل یہ کہتا ہے کہ ابھی اردو زبان زندہ ہے'ابھی اس کے گیسوؤں کو سنوارنے والے موجود ہیں'، ابھی شاعری کا مستقبل روشن ہے'،


زیر نظر غزل اسی انجمن کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے'،اور مسلسل ریاض کی بدولت خاصی عمدہ اور بہترین ہے
نکہت صاحبہ کا یہ کلام بتارہا ہے ان کے اندر شاعری کے اوصاف وکمالات موجود ہیں،
اس کلام کا مطلع محبت کے رنگوں سے معمور ہے جس میں محبوب کے وصل کی تمنا کا اظہار کیا ہے
تو جو میرے راستے کا۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرے دل کے آئینے پر ترا اختیار ہوتا
تری راہ میں مرا دل مشت غبار ہوتا۔

مزکورہ شعر میں مضمون تو اچھا ہے لیکن اس کے اظہار میں لفظوں کی ترتیب صحیح نہیں ہوپائی ہے'اور دوسرے مصرعہ وزن سے ساقط ہورہاہے
اسے اس قالب میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

مری زندگی مکمل ترے نام پر گذرتی
مرے شہر جاں پہ اے جاں ترا اختیار ہوتا۔

مرا رابطہ جو تجھ سے یونہی۔۔۔۔


شعر تو اچھا ہے مگر بے کیف ہے'، پہلا مصرعہ فصاحت اور مضمون کی جدت سے بالکل خالی ہے'اس کو اس انداز پر کر دیں۔

ہے یہی مری تمنا یہی دل کی آرزو ہے'
تری الفتوں کی رہ پر مرا دل نثار ہوتا۔
۔۔۔۔۔
تری چاہتوں کا خوگر۔۔۔۔۔

یہ شعر انتہائی عمدہ ہے لفظوں کی ترتیب ہیئت بھی خوب ہے،اس کے مضمون کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ غزل کا حاصل ہے'
مقطع بھی اچھا ہے اور بڑی عمدگی سے شاعر نے ہجر کے درد کا اظہار کیا ہے

مجموعی اعتبار سے پوری غزل خوبصورت ہے،جس کے ہر شعر میں فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار ہوا ہے،اور تخیلات نے ہفت رنگ جلوے بکھیرے ہیں

اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے آمین

شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی