اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کرکے شر پسندوں کے حوصلے کیے پست،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 16 September 2019

ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کرکے شر پسندوں کے حوصلے کیے پست،

ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کرکے شرپسندوں کے حوصلے کئے پست:-
رپورٹ ارشد علی
١٥ستمبر/دھن گھٹا-سنت کبیر نگر!
دھن گھٹا تحصیل حلقہ واقع قصبہ مہولی ہندو مسلم اتحاد کے نام سے برسوں پہلے سے جانا جاتا رہا ہے۔
لیکن ابھی چند دن پہلے کچھ شرپسندوں نے محرم کے جلوس نکالنے کے بہانے اتحاد کی اس مٹھاس میں کھٹاس پیدہ کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔
لیکن پولیس محکمہ کی چوکسی کے آگے سب  مایوس اور معزور نظر آۓ۔
کسی طرح کا کوئی ہنگامہ یا فساد نہیں ہو پایا تھا۔
ہندو مسلم اتحاد کے دشمنوں کے چہرے پر صرف مایوسی ہی مایوسی دیکھی گئی۔
فضا کو زہرآلود بنانے والوں کو آج اسوقت منھ کی کھانی پڑی جب مہولی قصبہ کے قادری محلہ کے رہنے والے درگہ کسودھن نے قادری مسجد کے چھت کے تعمیر میں روڑا بن رہی اپنی پرانی دیوار کو توڑوا دیا۔
قادری کمیٹی کے لوگوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں پہلے محرم کے موقع پر کچھ لوگوں نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کے ماحول کو بگاڑنے کا کام کیا تھا۔
جسکی وجہ سے کمیٹی کے سبھی ممبران فکر مند تھے کہ' مشین 'کا مسجد تک نہ پہنچ پانے سےچھت لگانے میں پریشانی ہوگی۔
اسکی  اطلاع  ملتے ہی درگہ کسودھن نے مسلمان بھائیوں کی عبادت گاہ کے لئے اپنی پرانی دیوار کو گرا دیا۔
درگہ کسودھن نے بتایا کہ مسلمان بھائیوں کی مدد کر مجھے بہت ہی خوشی ہو رہی ہے۔
درگہ کسودھن کےذریعے اٹھاۓ  قدم کی تعریف علاقے کا  ہر عام وخاص  کرتے پھر رہا ہے۔