اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوم اساتذہ کے موقع سےناظم جامعہ کااساتذہ کو اہم پیغام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 September 2019

یوم اساتذہ کے موقع سےناظم جامعہ کااساتذہ کو اہم پیغام!

نوشاداحمدنثاری مفتاحی ناظم جامعہ ام الہدی پرسونی مدہوبنی
___________________
آج کا دن غالباً پورے انڈیا میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جارہا ہے یہ ناقابل تردیدحقیقت ہے کہ اساتذہ قوم وملت کے معمار ہوتے ہیں انسانیت کی بقاء کی ضمانت اساتذہ کی جدوجہد ان کے اخلاص اور الطاف وافضال میں پوشیدہ ہے خود ہمارے رسول محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے معلم انسانیت بن کر پوری انسانیت کو اساتذہ کے احترام کے پاکیزہ جذبوں سے بہرور فرماکر اساتذہ کے کمالات کو بلندکردیا آج کےدن  بچے اساتذہ کو تحفہ  پیش کر تے ہیں تو اساتذہ بھی خود احتسابی پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ دیانت داری سے  تعلیم و تربیت کا حق ادا ہوا کہ نہیں ہوا
ہم لوگ بھی الحمد للہ جامعہ ام الہدی پرسونی  کا  ایک سال پورا کر کے دوسرے سال کے درمیانی مرحلے سے گزر رہے ہیں ایسے موقع سے  چند سوالات ہیں.
کیا جامعہ کی تمام بچیاں نماز کی پابند ہو گئیں  بچیوں کے گھر والے کتنے فیصد نمازی ہیں کیا طالبات  مدرسے سے باہر یعنی گھر پر بھی اردو میں بات چیت کر تی ہیں
جبکہ اساتذہ مادری زبان میں گفتگو کرتے ہیں
جس طرح بچیوں کو اٹھارہ انیس بیس احادیث یاد ہیں اسی طرح پھاڑہ سو کے بعد اٹھارہ کا انیس کا بیس کا  یاد ہے           کیا اسےکاپیوں پہ
لکھ بھی لیتی ہیں
پہلے روڈ پر چلنے والے مسافر کے کانو تک تعلیم کی آواز جاتی تھی  لیکن اب نہیں
جبکہ درس گاہ کی تقسیم اسی اعتبار سے کی گئی ہے کسی کلاس میں  املا ہے تو دوسرے کلاس میں پھاڑہ یاد کرنا ہے تو کسی میں نورانی قاعدہ عربی درجات میں مالابدمنہ کے مسائل ہدایتہ النحو میں قواعد اور ادب کی کتابوں کے ضرب الامثال پہ زیادہ سے توجہ دینے کی ضرورت ہے
پھر بھی پھولوں کی کیاریوں  تک آواز کیوں نہیں جاتی  ہے
اب الحمدللہ درجات بھی بڑھے  اور اساتذہ کی تعداد بھی بہتر ہوئی  ہیں اس لئے طالبات کاہوم ورک پابندی سے ہونا چاہئے ہرطالبہ  گھر سے چار کاپی پر کر کے لانی چاہیے
(1)نقل
(2)ہندی
(3)انگلش
(4)پھاڑہ                          چونکہ دینیات اول الف ب. ج. ان بچیوں کی ہندی انگریزی پھاڑہ تینوں کی الگ الگ گھنٹی ہے
اب اس کے بعد بھی والدین کی طرف سے شکایت ملے کاپیوں میں مشق نہ ملنے کی تو اس کا جواب کیا دیا جائے آپ اساتذہ اس کے مسئول ہوں گے اخیر میں ہم سب سے ضروری اور اہم بات کہیں گے کہ اخلاقیات جو معاشرے کی تعمیر کی روح  اور ہرانسان کے مقبولیت ومحمودیت کی باعث ہوتی ہیں اس پہ  زیادہ توجہ دی جائے ہرممکن ایک دوسرے کے جذبات کا خیال کیاجائے                         والسلام