اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دربھنگہ میں ٹرین کے ڈبے میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان شرپسندوں نے آگ لگائی، اعلیٰ سطحی جانچ میں انکشاف

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 September 2019

دربھنگہ میں ٹرین کے ڈبے میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان شرپسندوں نے آگ لگائی، اعلیٰ سطحی جانچ میں انکشاف

دربھنگہ میں ٹرین کے ڈبے میں آتشزدگی‘ کروڑوں کا نقصان
شرپسندوں نے آگ لگائی‘ اعلیٰ سطحی جانچ میں انکشاف
دربھنگہ، ۷؍ستمبر۔بہار میں  مشرق وسطی ریلوے کے سمستی پور ریل  ڈویژن میں دربھنگہ اسٹیشن کے واشنگ شیڈ میں کھڑے ایک کوچ (ڈبے) میں آج آگ لگ جانے سے کروڑوں روپے مالیت  کی املاک  جل کر  راکھ ہو گئی ۔    کمرشل مینیجر سمستی پور ریل ڈویژن  وریندر کمار نے آج یہاں ’يونيوارتا‘ کو بتایا کہ واشنگ کے  انتظار  میں ہولڈنگ لائین پر کھڑے ایک کوچ میں آگ لگ گئی ہے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو مطلع کرنے کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی تقریبا ایک گھنٹے سے کوشش کر رہی ہیں ۔ تاہم  اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ریلوے سکیورٹی فورس کے انچارج جواہر لال، دربھنگہ جنکشن کے ڈائریکٹر بلرام سمیت ریلوے کے کئی افسران موقع پر پہنچے ہیں ۔    واضح ر ہے کہ آگ سے نمٹنے کے لئے دربھنگہ جنکشن پرر یلوے  کا اپنا کوئی انتظام نہیں ہے وہیں دربھنگہ شہری علاقے میں واقع فائر  بریگیڈ دفتر  کے پاس بڑی گاڑیاں  خراب پڑی ہے ۔ 400 گیلن صلاحیت والی چھوٹی چھوٹی گاڑیوں ہیں، جس سے آگ پر قابو پانے میں کافی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔  آج بھی تین چھوٹی گاڑیوں سے ٹرین کے  ڈبے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل 4 ستمبر 2019 کی رات بھی صاف ستھرائی اور دھلائی کے لئے واشنگ  شیڈ میں   لائی  جا رہی بہار سمپرک کرانتی ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی تھی، جس سے کوچ  پوری طرح  جل کر  رکھ کیا گیا۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے چندریان -2 کے لینڈر وکرم کا چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر   پہلے   رابطہ  منقطع ہو جانے پر  ہندوستانی  خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے آج کہا’’ آپ کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے ”۔   مسٹر کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے  کہا’’چندریان -2 مشن کی اہم کامیابی کے لئے ہمیں اسرو کے سائنسدانوں پر فخر ہے ۔ اعداد و شمار  جمع کئے  جا رہے ہیں، جس سے ہمیں مستقبل کی سائنسی کوششوں میں کافی مدد ملے گی‘‘۔  واضح ر ہے کہ چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے  گزشتہ  دیر رات چاند کی سطح پر اترنے  کا    سلسلہ  پہلے سے طے شدہ  منصوبے کے مطابق چل رہا تھا اور چاند کی سطح سےمحض 2.1 کلومیٹرپہلے  زمین پر واقع مرکز سے لینڈر کا رابطہ  منقطع ہو  گیا۔سمستی پور کے ڈویژن منیجر اشوک مہیشوری نے آج بتایا ہے  کہ  وسطی ریلوے کے سمستی پور ریل ڈویژن کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑے ریل ڈبوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں شرارتی عناصر کا ہاتھ ہے۔مسٹر مہیشوری نے یہاں ریل ڈویژن ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا ہے کہ گزشتہ چار ستمبر کی رات دربھنگہ اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑی بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین کے سلیپر کوچ ڈبلیو یو جی سی این 0520/ سی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ  اس واقعہ کی اعلی سطحٰ جانچ کرائی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ  اس میں کسی شرارتی عناصرکا ہاتھ ہے۔ڈویژن ریل منیجر نے بتایا کہ  جانچ کمیٹی نے ڈبے کے دروازے کو بند پایا جبکہ اس کے ایمرجنسی کھڑکی کھلی ہوئی پائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ٓج بھی اس یارڈ کے ایک ڈبے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کو ریل انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نےبتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کے لئے اے ڈی آر ایم ایس آر مینا اور ڈویژن سلامتی بیورو انشومان ترپاٹھی سمیت دیگر سینئر اہلکاروں کو بھیجا گیا ہے۔ افسران کی یہ ٹیم دربھنگہ کے پولس اور انتظامیہ کے سینئر افسران سے مل کر گزشتہ تین  دنوں کے اندر دو ڈبوں میں لگی آگ کے واقعہ پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔