اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عبدالمنان ندوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 September 2019

عبدالمنان ندوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

عبد المنان ندوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت!


آنند نگر مہراج گنج: جامعہ زینت حدیث اکسڑوا کے پرنسپل اور جمیعت علماء ضلع مہراج کے فعال رکن جناب عبدالمنان ندوی صاحب کے والدہ کے انتقال پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت، مرحومہ کی مغفرت اور غمزدگان کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

حافظ عبید الرحمن الحسینی نے کہا کہ میں عبد المنان ندوی کو اور ان کے اہل خانہ کو بہت قریب سے جانتا ہوں، ان کا آبائی گاؤں بٹئی ڈیہہ ہے، ان کے والد محترم جناب ماسٹر حدیث صاحب کافی دنوں تک مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ اکسڑوا کے ذمہ داروں میں سے ایک اہم ذمہ دار تھے۔ اور ان کی والدہ نہایت تقیہ صالحہ صوم صلاہ کی پابند تھیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کے تمام ممبران ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔   0