الفلاح فرنٹ کا کیجریوال سے بٹلہ ہائوس انکاؤنٹر کی ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ
کیجریوال مسلمان اور انصاف پسند عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور انکاؤنٹر کی ایس آئ ٹی جانچ کروائیں گے:ذاکر حسین
نئ دہلی،21ستمبر(احتشام اعظمی) الفلاح فرنٹ نے بٹلہ ہائوس انکاؤنٹر کے تعلق سے اروند کیجریوال کے ذریعے کئے گئے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے ایک بارپھر انکائونٹر کی ایس آئ ٹی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ بٹلہ ہائوس انکاؤنٹر کے بعد ایک خاص خطے اور خاص طبقے کو میڈیا اور سرکار کے ذریعے خوب بدنام کیا گیا۔
بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے عاطف و ساجد فائل فوٹو
مذکورہ انکاؤنٹر کے بعد انگنت مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو ابھی تک جیلوں کی کال کوٹھری میں قید ہیں۔ان میں سے کتنے مسلم نوجوانوں کے مقدمے کی پیروی ہو رہی کتنے کی نہیں،اس بات کا علم ملت کے نوے فیصد لوگوں کو نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے بھائیوں کی کوئ فکر ہے۔آج مسلمان ایک دوسرے پر تنقید کر اور الزام لگا کر خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ذاکر حسین نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہیکہ قوم کے کچھ لوگ ایک تو کچھ کرتے نہیں اور نہ ہی دوسروں کو کچھ کرنے دیتے ہیں۔ذاکر حسین نے ایسے لوگوں کو قوم کیلئے خطرناک بتایا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے بٹلہ ہائوس انکاؤنٹر کی ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہیکہ کیجریوال مسلمانوں اور انصاف پسند عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کریں گے۔انکاؤنٹر کی ایس آئی ٹی جانچ کرواکر وہ خودکو سچا اور انسانیت کا ہمدرد ثابت کریں گے۔