*یہی ہمارا کربلا ہے*
آج دس محرم الحرام کو دہلی کے جنتر منتر پر کشمیری طلباء نے ایک احتجاجی مظاہرہ بعنوان "یہی ہمارا کربلا ہے"
منعقد کیا.جس میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنان اور انصاف پسند ہندوستانی جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ 36 دن سے کشمیر کو بلاک کرکے رکھنے
کے خلاف آواز بلند کی.
اس موقعہ پر یونائیٹیڈ اگیسٹ ہیٹ کی پوری ٹیم اور تنظیم ابنائے مدارس کے وفد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی.
اور سب نے مل کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو بحال کرنے کے لئے فوری طور پر وہاں سے کرفیو ختم کیا جائے نیز وہاں جمہوریت کو بحال کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں.
اس موقعہ پر کشمیری طلباء کے درد کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا.
ان طلباء نے ایک مصنوعی جیل کی صورت بناکر منفرد انداز میں احتجاج درج کرایا.
اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کے ساتھ عافیت کا معاملہ فرمائے,وہاں امن قائم فرمائے اور ظلم کا خاتمہ فرمائے.
مہدی حسن عینی
تنظیم ابنائے مدارس