اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈرون کیمرے کی نگرانی میں نکلا محرم کا جلوس

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 10 September 2019

ڈرون کیمرے کی نگرانی میں نکلا محرم کا جلوس

ڈرون کیمرے کی نگرانی میں نکلا محرم کا جلوس:-
 رپورٹ ارشد علی
10 /ستمبر آئی این اے نیوز) دھن گھٹا سنت کبیر!
دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے قصبہ مہولی میں یوم عاشورہ کے موقع پر نکلنے والے جلوس پر پولیس محکمہ پوری طرح پینی نظر گڑاۓ ہوئے ہے۔
تھانہ انچارج مہولی پردیپ سنگھ نے بتایا کہ شرپسند عناصر سے ہر حال میں نمٹنے کے پختہ انتطامات کئےگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ  درجن بھر نامزد لوگوں کو  پابند کیا جا چکا ہے۔
 یا  پھر انکے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھیجی جا چکی ہے۔
انسپکٹر پردیپ  سنگھ نے بتایا کہ سول ڈریسوں میں پولیس ٹیم چپے چپے پر تعینات کر دی گئی ہے۔
ساتھ ہی ڈرون کیمرے کے ذریعے شرپسندوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
انھوں بتایا کہ تیوہار کے امن و چین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو قطعی بخشا نہیں جائے گا۔