اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ، راشٹریہ علماء کونسل آج کرے گی کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 September 2019

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ، راشٹریہ علماء کونسل آج کرے گی کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ

بٹلہ ہائوس انکائونٹر معاملہ راشٹریہ علماء کونسل آج کرے گی کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ

اعظم گڑھ اور ملک کے کونے کونے سے پارٹی کارکنان آج پہنچیں گے دہلی

نئ دہلی،18ستمبر(عمیر شیخ)راشٹریہ علماء کونسل آج بٹلہ ہا ئوس انکائونٹر کی ایس آئ ٹی جانچ بٹھانے کو لیکر ایک بار پھر پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر رشادی کی قیادت میں کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیرائو کرے گی۔اپنے مطالبے کو لیکر ملک کے کونے کونے سے پارٹی عہدیداران اور کارکنان  آج صبح دہلی پہنچںیں گے۔خبر لکھے جانے تک اعظم گڑھ سے راشٹریہ علماء کونسل کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا طاہر مدنی کی قیادت میں پارٹی کارکنان بذریعہ ٹرین دہلی کیلئے نکل چکے تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے بٹلہ ہائوس کی جانچ کو لیکر فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے کہا کہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی جانچ ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس انکائونٹر کو لیکر جن شکوک و شبہات کا شروع سے اظہار کیا جا رہا ہے،اس کو دور کیا جا سکے۔اس انکائونٹر میں مارے گئے دونوں لڑکے عاطف امین مرحوم اور ساجد مرحوم کے سر میں گولیاں لگی تھیں جو اس انکائونٹر کے فیک ہونے کا شبہہ ظاہر کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس کے علاوہ حکومت کا انکائونٹر کی جانچ سے راہ فرار اختیار کرنا بھی بہت سارے سوال کھڑے کرتا ہے۔ذاکر حسین نے اعظم گڑھ ،دہلی اور ملک کے تمام انصاف پسند افراد سے راشٹریہ علماء کونسل کے 19ستمبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہیکہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کے بعد سے مولانا عامر رشادی کی قیادت میں  ایثار وقربانی،جدو جہد،ہمت اور عزم کی جو مثال قائم کی گئی اس کی نظیر ملنا مشکل ہے اور حقیقت یہی ہیکہ راشٹریہ علماء کونسل کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی فرضی گرفتاریوں کے سلسلے کو بریک لگا۔واضح رہے کہ بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی گیارہویں برسی کے موقع پر انکائونٹر کی جانچ کے مطالبے کو لیکر راشٹریہ علماء کونسل 19ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کا گھیرائو کرے گی۔اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے ملک بھر سے عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ دیگر تنظیموں اور سماجی کارکنان بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین نے احتجاج میں تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔