اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعت یوتھ کلب کے عہدہ کمشنر کی ٹریننگ لیکر آئے علماء کا کیا گیا پرتپاک استقبال

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 20 September 2019

جمیعت یوتھ کلب کے عہدہ کمشنر کی ٹریننگ لیکر آئے علماء کا کیا گیا پرتپاک استقبال

جمعیت یوتھ کلب کے عہدہ کمشنر کی ٹرینگ لیکر آئے علماء کا کیا گیا پرتپاک استقبال
رپورٹ:محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/ باغپت(20 ستمبر ٢٠١٩ آئی این اے نیوز)
گزشتہ روز جمعیت یوتھ کلب کے ذمہ داران بھارت اسکاوٹ اینڈ گائڈ کے عہدہ کمشنر کی ٹرینگ لیکر واپس ہوئے بھارت اسکاوٹ اینڈ گائڈ کے مرکزی آٓفس بھوپال سے علماء کا سر زمین بڑوت پر پرجوش استقبال کیا گیا،
ماسٹر محمد دانش بڑوت کی سربراہی میں بھارت اسکاوٹ اینڈ گائڈ جمعیت یوتھ کلب کے اسکاوٹ نے بائک کے جلوس کے ساتھ بڈولی بس اسٹینڑ سے چل کر ادارہ مدرسہ سے ہوتے ہوئے مدرسہ دارالقرآٓن فریدیہ گلی نمبر6 بڑوت میں پہونچا جہاں پہلے سے موجود جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت کے کنوینر مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب قاری محمد عبدالواجد صاحب مفتی محمد دلشاد صاحب قاری محمد شاھد صاحب حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع باغپت ،مولانا اقبال صاحب قاری فرید صاحب مںاسٹر عمران وغیرہ نے گلدشتہ پیش فرماکر اور پھول مالائیں پہنا کر پرتپاک استقبال کیا ،
اس موقع پر جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عاقل صاحب نے کہا کہ ابھی لوگ سمجھتے تھے کہ جمعیت علماء ھند صرف علماء اور بزرگوں کی جماعت ھے اور اس میں صرف انہیں حضرات کا کام ھے جب جمعیت علماء ھند جمعیت یوتھ کلب کا قیام عمل میں لاکر اور اس میں چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کو جوڑ کر یہ پیغام دیا ھے کہ جمعیت علماء ھند ہر طبقہ اور ہر فرد کی جماعت ھے اس لیے اس کو اپنی خوش نصیبی سمجھے،اور جمعیت علماء ھند کے پیار و محبت اور خدمت خلق کے پیغام ہر گھر اور بشر تک پہونچائے،اس میں ذات مذہب برادری کی کوئی قید نہیں بلکہ ہمیں تو ہر ایک کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر اچھا سلوک کرنا ھے،
حافظ محمد قاسم صاحب نے کہا کہ جمعیت یوتھ کلب کی مقبولیت کے لیے یہی کافی ھے کہ خود ہمارے قائد حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب نے جمعیت یوتھ کلب کی ٹرینگ لی جو ابھی بھوپال کے اندر بھارت اسکاوٹ اینڈ گائڈ کے مرکزی دفتر میں دی جس میں تقریباً 66 علماء کرام نے بھی حضرت کے ساتھ ٹرینگ حاصل کی ھے جس میں ہمارے ضلع باغپت سے قاری صابر صاحب صدر جمعیت علماء تحصیل بڑوت،حافظ محمد لیاقت صدر جمعیت یوتھ کلب تحصیل بڑوت ،قاری محمد ساجد صاحب باغپت کے نام شامل ھے ،اور شاملی ضلع سے مولانا محمد عاقل صاحب صدر جمعیت علماء مغربی اترپردیش،قاری تحسین صاحب ،مولانا محمد واصل صاحب کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع شاملی نے بھی ٹرینگ لی جو اٰپ کے سامنے موجود ھے ،
اس موقع پر مدرسہ دارالقرآن فریدیہ کے طلباء و طالبات نے بڑے خوبصورت انداز میں استقبالیہ پروگرام پیش کیا،جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد عبدالواجد نے انجام دیئے اس موقع پر اہل بستی و جمعیت یوتھ کلب کے اسکاوٹ اور مدرسہ ھذا کے طلباء و طالبات موجود رہے