اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممنوعہ تنظیم سیمی کے سابق صدر شاہد بدر فلاحی کو ملی ضمانت، ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے :طاہر مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 September 2019

ممنوعہ تنظیم سیمی کے سابق صدر شاہد بدر فلاحی کو ملی ضمانت، ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے :طاہر مدنی

ممنوعہ تنظیم سیمی کے سابق صدر شاہد بدر فلاحی کو ملی ضمانت

ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے :  طاہر مدنی


اعظم گڑھ : ممنوعہ تنظیم کے قومی صدر شاہد بدر فلاحی صاحب کو جمعرات کی رات گجرات سے آئ پولس ٹیم نے تقریبا 8 بجے ان کے گاؤں منچوبھا اعظم گڑھ سے حراست میں لے لیا تھا اور اعظم گڑھ شہر کوتوالی لے آئ ۔ گجرات سے آئ پولس 2001 کے گجرات کے بھج میں درج مقدمہ میں 2012 میں جاری ہوئے وارنٹ کے سلسلے میں ان سے پوچھ تاچھ کی اور انہیں گجرات لے جانا چاہتی تھی۔ اس کی خبر ملتے ہی راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کے حکم پر کونسل لیڈران حرکت میں آئے اور اعلی افسران سے رابطہ کیا۔ کونسل کے دباؤ اور وکلاء حضرات کی ضد پر آج صبح انہیں گجرات پولس نے ضلع کورٹ میں پیش کیا۔ جہاں پر وکلاء کی کڑی بحث سننے کے بعد کورٹ نے شاہد بدر فلاحی صاحب کو ضمانت دے دی اور کہا کہ آپ گجرات جاکر مقدمہ کو ریکال کرائیں۔ دوسری طرف کورٹ میں موجود کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ شاہد بدر صاحب کے ساتھ غلط ہونے نہیں دیا جائے گا، کیونکہ کونسل کا وجود ہی ناانصافی ختم کر انصاف کا راج قائم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ، اس لئے ہم کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ ضمانت ملنے کے بعد مولانا نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کورٹ میں ان کے ہمراہ یوتھ صوبائ صدر نورالہدی و شہباز رشادی سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔ موجود لیڈران و اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کڑی محنت کی بدولت ہی ضمانت ملی ہے۔


اشرف اصلاحی
میڈیا انچارج