اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام روشن گڑھ میں عصری تعلیم کے سہ ماہی امتحان شروع

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 September 2019

مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام روشن گڑھ میں عصری تعلیم کے سہ ماہی امتحان شروع

مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام روشن گڑھ میں عصری تعلیم کے سہ ماہی امتحان شروع
رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز ١٤ستمبر ٢٠١٩) ضلع باغپت کے روشن گڑھ گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام میں آج سے عصری تعلیم کے سہ ماہی امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا، مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے بتایا کہ مدرسہ ھذا میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی نظم ہے، جس کے سہ ماہی امتحان آج سے شروع ہو گئے ہیں جو آنے والی 19 تاریخ تک جاری رہیں گے.
 واضح رہے کہ مدرسہ ھٰذا میں درجہ حفظ تک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں عصری تعلیم کے فروغ کے لئے کافی وقت سے عصری تعلیم کا بھی دینی تعلیم کے ساتھ سلسلہ جاری ہے، جس میں دور دراز کے علاقوں سےآٓئے ہوئے طلبہ اور گاؤں کے بھی طلبہ و طالبات تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور محنت، جد و جہد کے ساتھ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے کوشاں ہیں.اسی طرح اخلاقی معاشرتی تربیت کا بھی ہر ممکنہ انتظام کیا جاتا ھے،
اس موقع پر ماسٹر امجد ،ماسٹر عبد المومن ماسٹر ثاقب حافظ عبد القیوم حافظ محمود وغیرہ وغیرہ موجود رہے