انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس کا مرکزی حکومت پرحملہ،24ستمبر کے مظاہرے میں سب سے شرکت کی اپیل
مرکزی حکومت ترقیاتی محاذ پر بری طرح ناکام،موجودہ حکومت غریبوں،پچھڑوں اور اقلیتوں کابھی خیال رکھے :خرم انیس
ذاکر حسین
نئ دہلی،13ستمبر(نامہ نگار)انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس نے آج جاری ایک بیان میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اج وطن عزیز میں خوف و دہشت کی فضا قائم ہے،ملک کے عوام بالخصوص ملک کا اقلیتی اور پچھڑا طبقہ زبردست پریشانی کا شکار ہے۔خرم انیس نے کہا کہ حکومت کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کی وجہ چھوٹا،بڑا ہر کاروباری پہلے سے ہی خسارے میں ہے،جس کی وجہ سے وہ اپنے مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے پر مجبور ہو رہا ہے۔آج ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔سماج میں نفرتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔موجودہ بی جے پی سرکار تقریباً ہر محاذ پر ناکامی سے دو چار ہے۔خرم انیس نے کہا کہ نفرت کی وجہ سے جو قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔یہ بات سب کو سمجھنی چاہئے۔خرم انیس نے بتایا کہ انہیں تمام ایشوز کو نظر میں رکھتے ہوئے آئندہ 24ستمبر کو انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام جنتر منتر پر ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اس مظاہرے میں پارٹی کے صوبائی سطح سے لیکر قومی سطح کے لیڈر شرکت کر مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔خرم انیس نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت مسلم ایشوز کو لیکر قابلِ اعتراض رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین طلاق اور بابری مسجد معاملے کو لیکر بی جے پی لیڈران کے قابل اعتراض بیانات،عصمت دری میں ملوث جرائم پیشہ افراد اور ہجومی تشدد کے گنہگاروں کی پشت پناہی سے ملک تباہی کی طرف جائے گا۔خرم انیس نے کہا کہ مودی کو چاہیے کہ کچھ ملک کے اقلیتوں، غریبوں پچھڑوں اور پسماندہ طبقے کا بھی خیال رکھیں۔مودی جی نے ابھی تک امراء اور سرمایہ داروں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ان کا اربوں،کھربوں روپئے قرض معاف کیا ہے۔خرم انیس نے کہا کہ مودی کو اب غریبوں اور عام عوام کا خیال کرنا چاہیے۔
غور طلب ہیکہ مسلم لیگ اپنے قیام کے وقت سے ہی نفرت،غربت اور ظلم و ناانصافی کے خلاف لڑتی رہی ہے۔مسلم لیگ اقلیتوں،پچھڑوں اور غریبوں کی ملک کی سر فہرست سیاسی جماعت ہے۔
مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس نے تمام لوگوں سے 24ستمبر کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی پر زور اپیل کی ہے۔