اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیمی کے سابق کل ہند صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا، اہل خانہ کی ملی اور سیاسی جماعتوں سے مداخلت کی اپیل، ذاکر حسین الفلاح فرنٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 September 2019

سیمی کے سابق کل ہند صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا، اہل خانہ کی ملی اور سیاسی جماعتوں سے مداخلت کی اپیل، ذاکر حسین الفلاح فرنٹ

سیمی کے سابق کل ہند صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو پولس نے ان کے گھر سے اٹھایا۔اہل خانہ کی ملی اور سیاسی جماعتوں سے مداخلت کی اپیل

آج رات تقریباً نو بجکر ۳۵ منٹ پر ناچیز کے نمبر پر کال آئ اور کال کرنے والے نے بتایا کہ ابھی یعنی ۵ ستمبر کی رات ساڑھے نو بجے کے آس پاس  ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی صاحب کو گجرات پولس نے کسی پرانے کیس میں اٹھا لیا ہے۔ناچیز نے شاہد بدر صاحب کے صاحبزادے عمیر شاہد کو فون کال کیا تو اس نے خبر کی تصدیق کی۔فی الحال انہیں اعظم گڑھ کے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق کل صبح یعنی ۶ چھ ستمبر کو انہیں سی جی ایم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ہم تمام ملی اور سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ عہدیداران سے گزارش کرتے ہیں کہ معاملے کی پوری تصدیق کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ذاکر حسین