اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شوہر کی بے توجہی کی شکار، بیوی نے دم توڑا، سسک رہی انسانیت، باپ نے کیا بچوں کی پرورش سے انکار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 September 2019

شوہر کی بے توجہی کی شکار، بیوی نے دم توڑا، سسک رہی انسانیت، باپ نے کیا بچوں کی پرورش سے انکار!

رپورٹ عقیل احمد خان
_______________
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع  موضع پولی  اعجاز احمد ولد غریب اللہ نے تھانہ  انچارج دھن گھٹا کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی گذشتہ پانچ سال پہلے  مہولی تھانہ حلقہ واقع  موضع روضہ کمال  الدین ولد شہرت علی کے ساتھ ہوئی  تھی
شادی کے کچھ ہی دنو تک   بیٹی اپنے سسرال روضہ میں اپنے شوہر کے ساتھ میں رہی۔
کچھ دن بعد شوہر سمیت ساس -سسر جہیز نہ ملنے کا طنز کرتے رہے اس دوران
شوہر نے میری بیٹی کو طرح طرح سے پریشان کر مارا پیٹا کرتا تھا  اعجاز نے بتایا کہ
تقریباً ڈھائی برس سے بیٹی سسرال والوں کی زیادتی کے سبب اپنے دو بچیوں کے ساتھ مائکے میں ہی رہ رہی تھی۔
شوہر تقریباً ڈھائی برس سے بیوی بچوں کو پوری طرح الگ کر دیا تھا۔
یہاں تک کہ فون سے بھی بات نہیں کر رہا تھا۔
 اعجاز احمد نے یہ بھی  کہا کہ میری بیٹی ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے مستقبل کو لیکر فکر مند رہتی تھی۔
جسکی وجہ سے  ہمیشہ بیمار رہتی تھی۔
شوہر کا اپنے آپکو بیوی بچوں سے الگ کر لینے کے سبب گذشتہ یکم ستمبر کو میری بیٹی رخسانہ کی  صدمے سے موت واقع ہو گئی بیٹی کی موت کے بعد کمال الدین اب
 اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کا ذمہ  لینے سے انکار کرہا ہے۔
اعجاز احمد نے اپنی تھانہ انچارج دھن گھٹا کو دی گئی تحریر میں لکھا ہے کہ دونوں معصوم بیٹیوں کی پرورش کا ذمہ کمال الدین کو سونپا جاۓ تاکہ انسانیت شرم سار نہ ہوسکے اس سلسلہ میں تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر مشرا نے کہا کہ دونوں معصوم بچیوں کی پرورش کی ذمہ داری بچیوں کی والد کو سونپی جائے گی تاکی انسانیت شرم سار نہ ہو سکے،