اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممبئی کے سابق ایم ایل اے شمیم احمد کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 24 September 2019

ممبئی کے سابق ایم ایل اے شمیم احمد کا انتقال!

ممبئی(آئی این اے نیوز24/ستمبر2019)ممبئی کے سابق ایم ایل اے شمیم احمد کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون، ان کا آبائی وطن پھول پور کے پاس شدنی پور نامی گاؤ ں تھا لیکن عرصے سے ممبئی میں ہی مقیم تھے۔آپ 82سال کے تھے، مرحوم 1980 میں چنچپوکلی (بائیکلہ)اسمبلی حلقہ سے کانگریسی کے ٹکٹ پر مہاراشٹر اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے اور ایک ایم ایل اے کی حیثیت سے اس مسلم اکثریتی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچایا۔مسلم مسائل کو بے باکی سے اٹھانے کے لیے آپ جانے جاتے تھے۔
دوشنبہ کو نوی ممبئی کے ناریل واڑی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے ہمراہ مشہور شاعر اور نغمہء نگار جاویداختر،ریڈ کریسنٹ کے سربراہ ارشد صدیقی اور سینکڑوں سوگوار موجود تھے۔
پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے معروف شاعر عبید اعظم اعظمی اور شیخ عبد الرحمن اور دو بیٹیاں ڈاکٹر شیخ سلمی اور شیخ عذرا شامل ہیں۔