اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم لیگ نے ہمیشہ اقلیتوں، پچھڑوں، مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کی آواز بلند کی ہے، رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 September 2019

مسلم لیگ نے ہمیشہ اقلیتوں، پچھڑوں، مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کی آواز بلند کی ہے، رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی

مسلم لیگ نے ہمیشہ اقلیتوں،پچھڑوں،مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کی آواز بلند کی ہے :رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی

نئ دہلی،21 ستمبر(عارض اصلاحی کی رپورٹ )انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی نے پارٹی کارکنان سے آئندہ 25 ستمبر کو جنتر منتر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کیلئے کمر کس لینے کو کہا ہے۔مسٹر کٹی نے پارٹی کارکنان سے مظاہرے کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر کنہا علی کٹی نے مسلم لیگ کو ملک کے اقلیتی،مظلوموں،پچھڑوں اور دبے کچلے لوگوں کی واحد ہمدرد پارٹی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ مظالم کے خلاف سینہ سپر رہی ہے۔مسلم لیگ نے اقلیتوں،پچھڑوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔کنہا علی کٹی نے مزید کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی اقلیتوں،پچھڑوں کے خلاف پالیسیوں اور کارکردگی کی ہی وجہ سے ہم آئندہ 25ستممبر کو جنتر منتر پر مظاہرہ کریں گے۔کنہا علی کٹی نے تمام لوگوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ آئندہ 25ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہی ہے،جس میں ملک بھر سے پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران اور کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس،مسلم لیگ دہلی کے صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی،ٹی پی اشرف علی،سی کے زبیر،معین الدین انصاری،شیخ فیصل حسن، آصف انصاری،عمران اعجاز،اطیب خان اور دیگر پارٹی کے لوگوں نے بھی مسلم لیگ کے 25ستمبر والے مظاہرے میں شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔