اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم اتحاد کے لیے اسماعیل باٹلی والا نے جمیعت علماء ہند کے صدر دفتر پر دھرنے کا کیا اعلان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 September 2019

مسلم اتحاد کے لیے اسماعیل باٹلی والا نے جمیعت علماء ہند کے صدر دفتر پر دھرنے کا کیا اعلان

مسلم اتحاد کیلئے اسماعیل باٹلی والا نے جمیتہ علماء ہند کے صدر دفتر پر دھرنے کا کیا اعلان

ڈاکٹر اسفر کی رپورٹ

نئ دہلی21ستمبر ( آئی این اے نیوز)جمیتہ علماء ہند دہلی کے صدر دفتر پر اکتوبر ماہ کے آخیر میں مسلم اتحاد مہم کے اہم رکن اقبال لوکھنڈوالا مسلم اتحاد کیلئے دھرنا دیں گے۔اس کی اطلاع مسلم اتحاد کیلئے گزشتہ کئ برس سے کوشش کرنے والے اسمعیل باٹلی والا نے دی۔انہوں نے بتایا کہ مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی سے مسلم اتحاد کے موضوع پر گفتگو کرنے کیلئے اب تک ہم تین دفعہ دہلی اور ایک دفعہ دارلعلوم دیوبند گئے،لیکن مذکورہ دونوں شخصیات سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔مسٹر باٹلی والا نے کہا کہ ملاقات کیلئے ہم نے تینوں بار خط بھی دیا لیکن آج تک ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔مسٹر باٹلی والا نے کہا کہ اب ہم مسلم اتحاد کیلئے ان کے دروازے پر دھرنا دیں گے اور جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہم دھرنا دیتے رہیں گے۔