اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم لیگ کے زیراہتمام کناٹ پلیس میں میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 September 2019

مسلم لیگ کے زیراہتمام کناٹ پلیس میں میٹنگ کا انعقاد!

نئ دہلی(آئی این اے نیوز21/ستمبر 2019)آج انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام دہلی کے کناٹ پلیس میں مسلم لیگ دہلی کے صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوئ،جس میں پارٹی کا جنتر منتر پر 25ستمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی سیکریٹری خرم انیس اور مسلم یوتھ لیگ کے قومی جنرل سیکریٹری سی کے زبیر نے پارٹی کارکنان کو مظاہرے کی تیاریوں کیلئے فعال کردار ادا کرنے کیلئے کہا۔میٹنگ میں طے پایا گیا کہ مظاہرے میں دہلی،اتر پردیش،جھارکھنڈ سمیت کیرالا کے پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کو شریک کیا جائے۔منعقدہ میٹنگ میں پارٹی لیڈران نے مظاہرے کی کامیابی کیلئے دہلی ،کیرالا اور اترپردیش کے اہم پارٹی کارکنان کو مدعو کیا تھا۔اس موقع پر سبھی نے مظاہرے کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کرنے کا عزم کیا۔پروگرام کے اختتام پر خرم انیس،سی کے زبیر اور مولانا نثار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آصف انصاری،صابر غفار،فیصل حسن اور نور اشرف سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔